اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا حق،سپریم کورٹ میں بڑا قدم اٹھا لیا گیا

datetime 17  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی ہے ۔بدھ کو عمران خان، عارف علوی اور اظہر طارق کی جانب سے دائر کی گئی میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انتخابی اصلاحات ایکٹ کے تحت تارکین وطن کی ووٹنگ کیلئے بندوبست نہیں کیا گیا، ایکٹ کے مطابق ضمنی انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کی ووٹنگ کا تجربہ کرنا تھا، دو ضمنی

انتخابات ہوئے لیکن الیکشن کمیشن نے تارکین وطن کی ووٹنگ کا بندوبست نہیں کیا، درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے واک آؤٹ پر انتخابی اصلاحات ایکٹ جلد بازی میں پاس کیا گیا، تحریک انصاف نے گیارہ اپریل کو ترامیم پیش کیں، قانون کے حتمی مسودے پر تحریک انصاف نے دستخط نہیں کیے، تحریک انصاف نے انتخابی اصلاحات ایکٹ کے حق میں ووٹ نہیں دیا تھا، درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین تمام پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیتا ہے، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے اپنے فیصلے پر عمل کروائے اور الیکشن کمیشن اور وفاق کو تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے کا حکم دیا جائے، درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں تارکین وطن کو ووٹ کا بنیادی حق فراہم کیا جائے، تحریک انصاف کے درخواست میں الیکشن کمیشن اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…