اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قصور میں سات سالہ زینب کو زیادتی اور قتل کرنے کے بعد کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیا گیا، اس افسوسناک واقعہ کی تفتیشی ٹیم کی جانب سے رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سات سالہ معصوم زینب کی موت کوڑے پر پھینکے جانے کے کئی گھنٹے بعد ہوئی، زینب قتل کیس میں ایک ہزار افراد سے تحقیقات کا عمل ابھی جاری ہے، ایک نجی ٹی وی چینل نے کہا ہے کہ تفتیشی ٹیم نے زینب قتل کیس کی رپورٹ تیار کر لی ہے اور اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس تفتیشی
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم اکیلا کارروائی کرتا رہا اب تک کسی منظم گروہ کے بارے میں کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔ اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شواہد اکٹھا کرنے کے لیے 30 مختلف ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور اس کیس کے حوالے سے سو افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ بھی لیے جا چکے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم بچیوں کو گردن پر چوٹ لگانے کے بعد ویران جگہ پر پھینک دیتا تھا اور زیادہ بچیوں کی ہلاکت بعد میں ہوئی ہے۔ زینب کی موت کوڑے پر پھینکے جانے کے کئی گھنٹے بعد ہوئی