لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف منرل واٹر کمپنیوں کے پانی کے نمونے لیبارٹری تجزیے میں فیل ہوگئے، پی سی ایس آئی آر نے رپورٹ جاری کر دی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ایک ماہ قبل مختلف جگہوں سے پانی کے سیمپل تجزیے کے لیے حاصل کیے گئے تھے۔ جن کی پڑتال پی سی ایس آئی آر سے کرائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق معروف برینڈز میں کیمیکلز اور مضر صحت اجزا کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تمام کمپنیوں کی پروڈکشن ہنگامی طور پر بند کرا دی ہے۔ اب تک کل 14 کمپنیوں کے نمونے
لیے گئے ہیں۔تمام نمونے شہر کے بڑے سٹورز سے اٹھائے گئے تھے۔باقی کمپنیوں کے نمونے بھی حاصل کر لیے گئے ہیں جن کے جلد نتائج متوقع ہیں۔ان کمپنیوں کے لاہور میں فروخت ہونے والے منرل واٹر کے سیمپل اکٹھے کر کے پاکستان کونسل آف سائینٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ فار ٹیسٹنگ کو بھیجے تھے ان کمپنیوں کے منرل واٹر کے سیمپل بھیجے گئے تھے جس میں ’’ایکوا فینا، کینلی، ایکوا سیف،صوفی، بلو واٹر، سپارکل، کنز، نعمت، بوٹل واٹر، پیور ڈرنکنگ واٹر، مری سپارکلیٹس، زم زم ،سپرنگلی اورنیسلے پیور لائف شامل ہیں۔