اپوزیشن جماعتوں کا17جنوری کا احتجاج ،نواز،شہباز شریف 2گھنٹے سے زائدتک ملاقات ،مر یم نوازاور سلمان شہبازشریف بھی شریک،انتہائی سخت فیصلہ کرلیاگیا

14  جنوری‬‮  2018

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشر یف سے وزیر اعلی شہباز شریف کی2گھنٹے سے زائدتک ملک کے سیاسی حالات اور بلوچستان حکومت کی تبدیلی سمیت دیگر امور کے حوالے سے مشاورت کی گئی ‘اپوزیشن جماعتوں کے17جنوری کو لاہور میں ہونیوالے احتجاج سے آئینی اور جمہوری طر یقے سے نمٹنے کے حوالے سے بھی حکمت عملی بنائی گئی ‘توڑ پھوڑ اور قانون کوہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز میاں نوازشر یف سے ملاقات کیلئے وزیر اعلی شہبا زشر یف جاتی امراء رائے ونڈ پہنچے جہاں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ‘آئندہ عام انتخابات ‘(ن) لیگ کی عوام رابطہ مہم اور اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے بات چیت اور مشاورت کی گئی جبکہ اس موقعہ پر مر یم نوازشر یف اور سلمان شہبا زشر یف بھی موجود تھے اور ملاقات کے دوران دونوں قائدین نے یہ طے کیا کہ 17جنوری کو آئین وقانون کے مطابق احتجاج کر نے کی ہرکسی کو اجازت ہوگی مگر کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی وزیراعلیٰ شہباز شریف نے نواز شریف کو قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی سات سالہ زینب کے کیس میں اب تک ہونے والی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا شہباز شریف نے میٹرو ٹرین منصوبے سمیت صوبے میں جاری دیگر ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی جبکہ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے میاں نوازشر یف کے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت چاروں سالوں سے دھر نوں اور احتجاج کا سامنا کر رہی ہیں ہماری توجہ صرف ملک وقو م کی خدمت پر مر کوز ہے اور سازشی عناصرف اپنے عزائم میں کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے اور آئندہ عام انتخابات میں عوام انکو ووٹ کی طاقت سے مسترد کر دیں گے ۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشر یف سے وزیر اعلی شہباز شریف کی2گھنٹے سے زائدتک ملک کے سیاسی حالات اور بلوچستان حکومت کی تبدیلی سمیت دیگر امور کے حوالے سے مشاورت کی گئی ‘

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…