جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

پانی سر سے گزرگیا!عمران خان نے طاہر القادری کیساتھ ملکر کیا کام کرنیکااعلان کردیا،پنجاب حکومت اوپر سے نیچے تک ہل گئی

datetime 11  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری 17 تاریخ کو سانحہ ماڈل کے حوالے سے احتجاجی تحریک کے لئے نکل رہے ہیں اور 18 جنوری کو پوری قوت کے ساتھ پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ نکلیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ لوگوں کا اعتماد حکومت اور پولیس پر ختم ہوگیا، جب اداروں پر اعتماد ختم ہوجاتا ہے تو لوگ سڑکوں پر توڑ پھوڑ کرتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ 7 سالہ بچی زینب کے والد بھی انصاف پنجاب حکومت یا پولیس سے نہیں مانگ رہے بلکہ آرمی چیف اور چیف جسٹس سے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں، جس پولیس کا کام لوگوں کی حفاظت ہے اور ایک خاندان کی حفاظت کر رہی ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ شریف برادران کو 19 سال پنجاب میں حکومت کرتے ہوگئے، آج پولیس کا حال دیکھیں، ہم پولیس میں اصلاحات کر رہے ہیں اور انہوں نے پولیس کی وردیاں بدل دیں، کیا کپڑے بدلنے سے کارکردگی بہتر ہوگی۔عمران خان نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین آج بھی انصاف کے لئے سڑکوں پر ہیں، ہمارے کارکن حق نواز کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا کسی نے کچھ نہیں کیا اور قصور میں بھی پولیس نے مظاہرین پر سیدھی فائرنگ کی، کونسی پیشہ ور پولیس اس طرح سے کرتی ہے۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ساری پولیس میں بھرتیاں رائے ونڈ سے ہوتی ہیں، پنجاب پولیس ایسی نہیں انھوں نے خود پولیس کو خراب کیا، آج لوگ خیبرپختونخوا پولیس کی تعریف کرتے ہیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ مہذب معاشرے میں ایسے اقدامات کیے جاتے ہیں کہ مستقبل میں ایسا نہ ہو، دیگر ملکوں میں بھی ایسے جرائم ہوتے ہیں لیکن مجرم پکڑے جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…