منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

قصور جل اٹھا، مشتعل مظاہرین کنٹرول سے باہر، ن لیگ کے ایم پی اے کے ڈیرےپر دھاوا، آگ لگا دی،شہر کا احتجاج کے باعث باقی صوبے سے رابطہ منقطع ہو گیا

datetime 11  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قصور میں مشتعل مظاہرین ن لیگ کے ایم پی اے نعیم صفدر کے ڈیرے میں گھس گئے، آگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق 7سالہ زینب کے قتل پر قصور میں آج بھی ہڑتال ہے اور مشتعل مظاہرین اس وقت سڑکوں پر موجود ہیں۔ مشتعل مظاہرین نے صبح کے وقت سول ہسپتال کا گھیرائو کر کے وہاں توڑ پھوڑ کی جب کہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ ہسپتال چھوڑ کر چلا گیا ہے اور مریضوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے دوسرے مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ مشتعل مظاہرین کی سول ہسپتال کے بعد قصور کالج گرائونڈ میں جمع

ہونے کی اطلاعات میڈیا پر اس کے بعد سامنے آئیں اور اب بتایا جا رہا ہے کہ مشتعل مظاہرین قصور میں واقع ن لیگ کے ایم پی اے نعیم صفدر کے ڈیرے میں زبردستی داخل ہو گئے ہیں اور وہاں پڑی کرسیوں کو آگ لگا دی ہے۔ قصور کے حالات آج دوسرے روز بھی انتہائی کشیدہ ہیں جب کچھ دیر قبل ہی گزشتہ روز پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے احتجاج کرتے دو افراد کی نماز جنازہ کے بعد تدفین کر دی گئی ہے ۔ ان افراد کی تدفین کے کچھ ہی دیر بعد ن لیگ کے ایم پی اے نعیم صفدر کے ڈیرے پر دھاوا بولا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…