لاہور(نیوز ڈیسک)کم سن زنیب کے لئے انصاف کی آڑ میں سیاستدان اپنے مفادات کے حصول کی ہوس میں بری طرح گرفتارنظر آرہے ہیں۔ حکومت کو ناکام اور نیچا دیکھانے کے لئے تمام مخالفین جماعتیں حکومت پر تنقید و الزامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔۔۔!! عمران خان اور طاہر القادری کے بعد سراج الحق نے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب پر چھوٹے الزامات کی بوچھاڑ کر دی اور الزام لگانے کی دھن میں حقیقت جاننے کی زحمت تک گوارا نہیں کی۔
آج صبح سویر ے و زیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے تعزیت کے لئے زینب کے گھر کا دورہ کیا ۔انہوں نے زینب کے لواحقین سے ملاقات کی اور پیش آئے واقعہ پراظہار افسوس بھی کیا۔ جبکہ ملزم کو جلد ہی کیف کردار تک پہنچانے کا وعدہ بھی کیا۔ سراج الحق کے بیان کو ان کی لاعلمی کہیں یا ہڈ دھرمی کہ بلا جانچ اور بناحقائق جانے خادم اعلیٰ شہباز شریف پر امارت پرستی کا الزام لگا دیا ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا چونکہ زینب کا تعلق ایک غریب گھرانے سے تھا اس لئے شہباز شریف نے ان کے گھر جانے اور تعزیت کرنے کی زحمت نہیں کی۔سراج الحق کو دینا کے سامنے مستند اور درست بات کرنی چاہیے اور کسی پر بھی بے بنیاد الزامات لگانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔کیونکہ سراج الحق دعویٰ تو جماعت اسلامی کے امیر ہونے کا کرتے ہیں ،اور اگر کسی بھی جماعت کا امیر ہی جھوٹا ہ ، اور الزام تراشی کی لت میں پڑا ہو، تو باقی جماعت کا تو اللہ ہی حافظ ہو گا۔۔!!سراج الحق کے اس بیان سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ زینب کو انصاف دلانے کی پیچھے ان کا حقیقی مقصد اپنے سیاسی مفادات حاصل کرنا اور شہباز شریف کو نیچا دیکھانا ہے۔عوام میں اس واقعے کے خلاف ویسے ہی بڑا غم وغصہ پایا جارہا ہے ۔ ایسے میں اس طرح کے بیانات عوام کو مزید مشتعل کرسکتے ہیں۔
This maulvi – head of Jamaat e Islami- trying to instigate the mob by telling brazen lies and made up stories. Such a desperate loser trying to play dirty politics and claims to bring Islami nizaam in Pakistan! Shameful ..#JusticeForZainab pic.twitter.com/Moi2ywNueh
— Abubakar Umer (@abubakarumer) January 11, 2018