ہفتہ‬‮ ، 01 مارچ‬‮ 2025 

قصورشہبازشریف کے دفتر سے ایک گھنٹہ کے فاصلے پر ہے پھر بھی وہ رات کے اندھیرے میں قصور آئے،سراج الحق

datetime 11  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قصور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قصور کے واقعہ پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو عوام کے سامنے کھڑے ہو کر جواب دینا چاہئے تھا۔ قصور وزیراعلیٰ کے دفتر سے ایک گھنٹہ کے فاصلے پر ہے پھر بھی وہ رات کے اندھیرے میں قصور آئے۔ قصور کے اراکین اسمبلی کو غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستعفی ہونا چاہئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز قصور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جماعت اسلامی

کے امیر سراج الحق نے کہا کہ ملک میں غریبوں کے خون کی کوئی قیمت نہیں پنجاب کے حکمرانوں نے یزید کا کردار ادا کرتے ہوئے قصور کو کربلا بنایا اب کاروان حسین ہو گا اور یزید کا گربیان ہو گا۔ زینب کا خون تقاضا کرتا ہے کہ ظالمانہ نظام کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہئے انہوں نے کہاکہ معصوم بچی کو اغواء کر کے بے دردی سے قتل کیا گیا ۔ زینب کے ساتھ وہ ہوا جو جنگل کے درندے بھی نہیں کرتے۔ ہر گھر میں ایک زینب ہے اور ہر پاکستانی فکر مند ۔ زینب خود تو چلی گئی مگر اس ظالمانہ نظام کے خلاف آواز بن گئی ۔ زینب کا خون تقاضہ کرتا ہے کہ اس ظالمانہ نظام کے خلاف کھڑا ہونا چاہئے کیونکہ ملک میں غریبوں کے خون کی کوئی قیمت نہیں ۔پنجاب حکومت نے یزید کا کردار ادا کیا ہے اور پنجاب پولیس نے نہتی عوام پر ایک دفعہ پھر گولیاں برسائیں۔ اس واقعہ میں ملوث سفاک ملزمان کو ہی نہیں بلکہ عوام پر ظلم کرنے والے پولیس اہلکاروں کو بھی سزا دی جائے۔ پنجاب پولیس کو شرم آنی چاہئے سراج الحق نے وزیراعلٰی پنجاب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کہاں ہے ان کی وہ ایلیت فورس جس کی وہ تعریفیں کرتے ہیں ۔ قصور وزیراعلٰی پجاب کے دفتر سے ایک گھنٹہ کے فاصلے پر ہے لیکن پھر بھی شہباز شریف رات کے اندھیرے میں قصور آئے ان کو عوام کے ساؐمنے کھڑے ہو کر جواب دینا چاہئے تھا اس المناک واقعہ پر غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے قصور کے اراکین اسمبلی کو مستعفی ہونا چاہئے ۔

موضوعات:



کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…