جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے،وزارت خارجہ،پاک فوج کی اسلام آباد میں تعینات غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ،’’را‘‘ اور این ڈی ایس گٹھ جوڑ کابھانڈہ پھوڑ دیا

datetime 10  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ،سیکرٹری خارجہ،چیف آف جنرل سٹاف(سی جی ایس)،ڈی جی ایم او اور ڈی جی ایم آئی نے اسلام آباد میں تعینات غیر ملکی سفراء /ہیڈز آف مشنز کو انسداد دہشت گردی کوششوں میں پاکستان کی کامیابیوں اور چیلنجز ،شدت پسندی کیخلاف جنگ،ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بدھ کو وفاقی وزیر خارجہ،سیکرٹری خارجہ،چیف آف جنرل سٹاف(سی جی ایس)،ڈی جی ایم او اور ڈی جی ایم آئی نے اسلام آباد میں تعینات غیر ملکی سفراء /ہیڈز آف مشنز کو انسداد دہشت گردی کوششوں میں پاکستان کی کامیابیوں اور چیلنجز ،شدت پسندی کیخلاف جنگ،ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ شرکاء کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہاکہ بریفنگ کا اہتمام غیر ملکی سفارتکاروں کو گزشتہ 16 سال کے دوران بڑے پیمانے پر پاکستان کی انسداد دہشت گردی کوششوں اور گزشتہ چار سال میں پیشرفت کے بارے میں آگاہ کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ غیر ملکی سفارتکاروں کو آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کی کامیابی کے بارے میں تفصیلات فراہم کی گئیں جس کے نتیجے میں پاکستان میں دہشت گردوں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے ،انہیں افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں سے دہشت گردی کے خطرات کے بارے میں بھی بریف کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق غیر ملکی سفیروں کو پاکستان کی انسداد دہشت گردی مہم کو ناکام بنانے کی غرض سے بھارتی کوششوں اور پاکستان کے اندرونی استحکام کو ختم کرنے کیلئے راء اور این ڈی ایس گٹھ جوڑ کے بارے میں بھی تفصیلات فراہم کر دی گئیں۔ سفیروں کو ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر

بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی اور بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں بیگناہ شہریوں پر حملوں شواہد دکھائے گئے۔ بد قسمتی سے ان بھارتی سرگرمیوں کا مقصد تمام خطے کو عدم استحکام سے دو چار کرنا ہے۔ غیر ملکی سفارتکاروں نے گزشتہ روز کوئٹہ میں دہشت گرد حملے میں انسانی جانوں کے ضیائع پرتعزیت کا اظہار کیا۔ چیف آف جنرل سٹاف نے سفارتکاروں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں آگاہ کیا کہ کوئٹہ دہشت گرد حملے میں افغانستان کی سرزمین استعمال ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…