معصوم زینب کابہیمانہ قتل ،چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی شدید مذمت، پاک فوج کو بڑا حکم جاری کردیا

10  جنوری‬‮  2018

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے معصوم زینب کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے مجرموں کی گرفتاری کیلئے آرمی کو سول انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کی ہدایت کی ہے۔ بدھ کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے معصوم زینب کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی ہے ۔متاثرہ والدین کی اپیل پر رد عمل میں پاک فوج کے سربراہ نے

آرمی کو ہدایت کی کہ مجرموں کی گرفتاری اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے سول انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کی جائے ۔ واضح رہے کہ اس واقعے کے بعد  قصور کے حالات بگڑ گئے، چند ہی دنوں میں 11کمسن بچیاں زیادتی کے بعد قتل ہونے پر قصور کے شہری بپھر گئے، پورا شہر بند، ڈی سی آفس کا گھیرائو، مظاہرین دروازے توڑ کر اندر داخل، پولیس پر پتھرائو ، مشتعل مظاہرین نے کئی گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے، حالات قابو سے باہر ہوتے ہی مزید نفری طلب کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق 7سالہ معصوم زینب کے قتل کے بعد قصور کے حالات بگڑ گئے ہیں اور لوگوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے پورے شہر میں ہڑتال کر دی ہے ، چند ہی دنوں میں 11کمسن بچیاں زیادتی کے بعد قتل ہونے پر قصور کے شہری سراپا احتجاج بن گئے ہیں ۔ احتجاج کرتے ہوئے مشتعل مظاہرین نے ڈی سی آفس کا گھیرائو کر لیا ہے اور مظاہرین دروازے توڑ کر اندر داخل ہو گئے ہیں جہاں سکیورٹی پر مامور اہلکاروں اور مظاہرین میں دھکم پیل بھی ہوئی ہے۔ مشتعل مظاہرین اس وقت قصور کی سڑکوں پر موجود ہیں اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مشتعل مظاہرین نے لاٹھیاں اور ڈنڈے پکڑ رکھے ہیں اور مشتعل نوجوانوں نے کئی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دئیے ۔ شہر کے حالات قابو سے باہر ہوتے ہی انتظامیہ نے مزید نفری طلب کر لی ۔ دوسری جانب مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تازہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق 2افراد جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں سے بھی دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…