جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

امریکہ نے بھٹو دور میں بھی امداد بند کی تھی، تب پاکستان نے کیا کیا تھا، ڈاکٹر قدیر خان کا امریکہ کو کرارا جواب

datetime 10  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز سائنسدان ڈاکٹر قدیر خان کا کہنا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں بھی امریکہ نے امداد بند کی تھی، تفصیلات کے مطابق ایک مقامی ہوٹل میں موضوعات قرآن انسائیکلو پیڈیاکی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں بھی امریکہ نے امداد بند کی تھی ہم لوگ اس وقت بھی بھوکے نہیں مرے تھے، اس موقع پر ڈاکٹر قدیر خان نے کہا کہ

میں یہ نہیں کہتا کہ امریکہ سے تعلقات خراب کر لیے جائیں لیکن تعلقات برابری کی بنیاد پر ہونے چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ہمیشہ سے جماعت اسلامی سے شکایت رہی ہے، قاضی حسین احمد کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ میرے دوست تھے اور ان سے ملاقات میں ان سے کہتا تھا کہ آپ لوگوں کو صحیح راستے پر ڈال دیں لیکن ایسا نہ ہو سکا۔ قاضی حسین احمد نے مجھیکہا کہ میں جماعت اسلامی میں شامل ہو جاؤں۔ اس موقع پر ڈاکٹر قدیر خان نے کہا کہ جماعت اسلامی کے موجودہ امیر سراج الحق انگلینڈ میں گھوم رہے ہیں وہ تقریریں خوب کر لیتے ہیں لیکن ان کی جماعت نے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی خاطر خواہ کام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ موضوعات قرآن پر انسائیکلو پیڈیا ترتیب دے کر سعید الظفر صدیقی نے ہم لوگوں پر احسان کیا ہے، قرآن پاک کی حفاظت کا ذمہ اللہ تعالیٰ نے خود لیا ہوا ہے۔ ڈاکٹر قدیر نے اس موقع پر کہا کہ میں ہمیشہ سب کو مشورہ دیتا ہوں کہ قرآن پاک کے کچھ صفحات روزانہ ضرور پڑھیں ہم لوگ قرآن کریم سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔  پاکستان کے مایہ ناز سائنسدان ڈاکٹر قدیر خان کا کہنا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں بھی امریکہ نے امداد بند کی تھی، ایک مقامی ہوٹل میں موضوعات قرآن انسائیکلو پیڈیاکی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں بھی امریکہ نے امداد بند کی تھی ہم لوگ اس وقت بھی بھوکے نہیں مرے تھے

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…