اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کئی دنوں سے بلوچستان میں جاری سیاسی بحران کا ڈراپ سین ہو چکا ہے اور وزیراعلیٰ نواب ثنا اللہ زہری نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جو کہ ان دنوں کوئٹہ میں موجود ہیں سے مشاورت کے بعد اپنا استعفیٰ گورنر ہائوس جا کر گورنر بلوچستان کو پیش کر دیا ہے جسے گورنر بلوچستان نے قبول کر لیا ہے جس کے بعد اب
بلوچستان اسمبلی میں قائدایوان کی نشست خالی ہو چکی ہے اور نئے قائدایوان کیلئے جلد ہی شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔ نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے اس وقت مضبوط امیدوار کے طور پر صالح بھوتانی کا نام سامنے آرہا ہے اور نجی ٹی وی جیو نیوز نے بھی اپنی رپورٹ میں صالح بھوتانی کو ہی وزیراعلیٰ بلوچستان کا مضبوط امیدوار قرار دیا ہے۔