اسلام آباد (آ ئی این پی ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب اپنی پارٹی کے ارکان ہی ساتھ نہیں تو حکومت بچانے کی کوشش کا فائدہ نہیں،پارٹی کو تقسیم سے بچانے اور ایوان میں ہارس ٹریڈنگ سے بچنے کے لیے تحریک عدم اعتماد پیش ہونے سے پہلے مستعفی ہوجائیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق منگل کو وزیر اعظم نے مسلم
لیگ(ن)کی قیادت سے مشاورت کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کو ٹیلیفون کیا اور مشورہ دیا کہ جب اپنی پارٹی کے ارکان ہی ساتھ نہیں تو حکومت بچانے کی کوشش کا فائدہ نہیں، پارٹی کو تقسیم سے بچانے اور ایوان میں ہارس ٹریڈنگ سے بچنے کے لیے وہ تحریک عدم اعتماد پیش ہونے سے پہلے مستعفی ہوجائیں ، یہی پارٹی اور ان کے اپنے مفاد میں ہے۔