بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان ہر اچھے برے وقت کا ساتھی، سی پیک کی چھتری کے نیچے ابھی اتنے پروجیکٹ ہیں کہ ۔۔چین نے ایسا اعلان کر دیا کہ امریکہ اور بھارت دم بخود رہ گئے ، دونوں کی سٹی گم ہو گئی

datetime 9  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چینی کمیونسٹ پارٹی نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ان کیلئے پاکستان کیساتھ تعلقات نہایت ہی اہم ہیں اور پاکستان واحد ملک ہے جسے چینی کمیونسٹ پارٹی ہر اچھے برے وقت کا اسٹراٹیجک اتحادی سمجھتی ہے۔یہ بات چینی کمیونسٹ پارٹی کے سائوتھ ایشیا بیورو کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ماژوئے سونگ نے پاکستانی سیاستدانوں کے وفد کے کمیونسٹ پارٹی کے

ہیڈ کوارٹرکے دورے کے موقع پران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انٹرنیشنل ڈیپاٹمنٹ ، چینی کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کا فعال جز ہے ٗیہ دنیا کی دوسری سیاسی جماعتوں کے حوالے سے پارٹی کے خارجی معاملات دیکھتا ہے ٗاس نے اب تک دنیا کے 140 سے زیادہ ملکوں میں موجود سیاسی جماعتوں اور اداروں سے روابط قائم کیے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستانی وفد بلوچستان اور خیبر پختون خواہ کی چھ مختلف سیاسی جماعتوں کے قانون سازوں پر مشتمل تھااور یہ چینی کمیونسٹ پارٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کی دعوت پر چین کے دورے پر تھا۔پاکستانی وفد کے سربراہ اور تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یارمحمد رند نے چینی کمیونسٹ پارٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کیا اور حکومت چین کوچائنا پاکستان اکنامک کوریڈور کے حوالے سے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔سردار رند نے کہا کہ ہمیں پختہ یقین ہے کہ سی پیک پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں خوشحالی لانے کا سبب بنے گا۔انھوں نے کہا کہ بلوچستان اور کے پی کے کی جماعتیں یہاں اسی لیے آئی ہیں کہ آ پ کو یقین دلائیں کہ ہم سی پیک کے نفاذ کے حوالے سے پرعزم ہیں ٗبلوچستان اور کے پی کے کی اپوزیشن جماعتوں کو اربوں ڈالر کے سی پیک پروجیکٹ کے مختص کرنے کے حوالے سے تحفظات ہیں۔اس موقع پر ژوئے سونگ نے تنقید کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہارکرتے

ہوئے کہا کہ پاکستان میں مختلف حلقوں کی جانب سے بے بنیاد اعتراضات پر ہمیں دکھ ہوا۔انھوں نے کہا کہ اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری کرنے والی چینی کمپنیاںاس صورتحا ل پر پریشان ہیں۔انھوں نے کہا کہ بی آرآئی میں پچاس سے زیادہ ممالک شریک ہیں تاہم ہم نے سی پیک کو ترجیحی بنیادوں پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور یہ صرف اس لیے کہ ہمارے پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں۔

ژوئے سونگ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے کوئی فوجی اورمعاشی پوشیدہ مقاصد نہیں جیسا کہ چند جنوبی ایشیائی ممالک الزام لگارہے ہیں، ہمارے بھارت کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں ہیں، وہ ہم سے پوچھتے ہیں کہ ہم پاکستان کی مدد کیوں کررہے ہیں ؟بلوچستان سے عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی زمرک خان اچکزئی نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ مغربی روٹ پر عدم عملدرآمد نے

مقامی لوگوں میں بے چینی پیدا کی اور انھوں نے سوال کیا کہ سی پیک صرف پنجاب میں کیوں نظر آرہا ہے؟سردار یار محمد رند نے کہا کہ اس صورتحال کی ذمہ دار ہماری وفاقی حکومت ہے کیونکہ اس نے دیگر جماعتوں سے تفصیلات پر بات نہیں کی۔اس موقع پر چینی حکام نے پاکستانی سیاستدانوں کے وفد کے تحفظات دور کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک اپنے ابتدائی مراحل میں ہیاور اس کی چھتری

تلے ابھی متعدد منصوبے موجود ہیں اور اس سے کسی ایک یا دوسرے علاقے کو نہیں بلکہ پورے پاکستان کو فائدہ پہنچے گا ، ابھی قبل ازوقت ہوگا کہ یہ کہا جائے کہ سی پیک پروجیکٹ ملک کے دیگر علاقوں میں نظر نہیں آرہے ۔انھوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک ابھی ایک نومولود بچے کی طرح ہے، جب یہ بڑا ہوگا تو آپ اس کے پھل دیکھ سکیں گے ٗقومی وطن پارٹی کے

کفایت علی نے اس موقع پر پاک افغان تعلقات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس سے علاقائی ترقی متاثر ہورہی ہے۔ انھوں نے چین سے مداخلت کرنے اوراس معاملے کو حل کرانے کی درخواست کی۔اس پر ژوئے سونگ نے شرکا کو آگاہ کیا کہ چینی وزیرخارجہ اس صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ ہیں ٗاور وہ اپناکردار ادا کررہے ہیں تاکہ کابل اور اسلام آباد کے درمیان فاصلے کم ہوسکیں۔قومی وطن پارٹی

کے ایک اور رکن بیرسٹرسید مسرور شاہ نے تجویز دی کہ پاکستان اور چین کے درمیان تنازعات کے حل کے حوالے سے کوئی طریقہ کار ترتیب دیا جائے تاکہ کمپنیوں کے درمیان پیش آنے والے قانونی تنازعات کو حل کیا جاسکے کیوںنہ دونوں ملکوں میں بالکل مختلف قسم کا عدالتی نظا م کام کررہاہے اور مقدمات کو سالوں لگ جاتے ہیں۔پاکستانی وفد کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کا ڑوئے سونگ

نے خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس گفتگو کی روشنی میں دونوں ملکوں کیباہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…