پیر‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان کی امداد بند کرنے کے اعلان کےچند دن بعدہی امریکہ کے ہوش ٹھکانے آگئے، پنگا لینا مہنگا پڑ گیا،سخت لہجے کے بعد اچانک ایسابڑا یو ٹرن کہ جو کسی نے سوچا تک نہ ہو گا

datetime 9  جنوری‬‮  2018 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکانے کہاہے کہ پاکستان سے چاہتے ہیں کہ وہ دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے، پاکستان سے ہماری توقعات سیدھی سادھی ہیں کہ طالبان، حقانی نیٹ ورک کی قیادت اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو مزید پاکستانی سرزمین پر محفوظ پناہ گاہیں دستیاب نہ ہوں اور نہ ہی پاکستانی سرزمین سے کارروائیاں کر سکیں۔ ایک ثابت قدم فیصلے پر پاکستان کے ساتھ مل کر

کام کرنے پر تیار ہیں۔پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے عوض اتحادی فنڈ یعنی کولیشن سپورٹ فنڈز کی مد میں سال 2017 کی 90 کروڑ ڈالر کی امداد معطل کر دی گئی ہے۔ پاکستان کو سال 2017 کے کولیشن سپورٹ فنڈز میں سے تاحال کوئی رقم نہیں ملی جبکہ سال 2016 کے فنڈ سے پچاس کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کی رقم 2017 کے شروع میں ملی تھی۔ امریکہ نجی سطح پر پاکستانی حکومت کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گا۔ مخصوص انفرادی چیزوں پر ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ ان کو نجی سطح پر نمٹایا جائے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ہر ممکن طور پر یہ فائدہ مند ثابت ہوں اور یہ وہ ہے جس پر ہم کام کر رہے ہیں۔داعش کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ اور اتحادیوں کے ہلاک ہونے والے مجموعی فوجیوں سے زیادہ پاکستان نے اپنے فوجیوں کی جانیں گنوائی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان کرنل روب میننگ نے گزشتہ روز صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے ہماری توقعات سیدھی سادھی ہیں کہ طالبان، حقانی نیٹ ورک کی قیادت اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو مزید پاکستانی سرزمین پر محفوظ پناہ گاہیں دستیاب نہ ہوں اور نہ ہی پاکستانی سرزمین سے کارروائیاں کر سکیں۔انھوں نے کہا کہ ایک ثابت قدم فیصلے پر پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے پر تیار ہیں۔پینٹاگون کے ترجمان روب میننگ نے بتایا کہ پاکستان

کو دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے عوض اتحادی فنڈ یعنی کولیشن سپورٹ فنڈز کی مد میں سال 2017 کی 90 کروڑ ڈالر کی امداد معطل کر دی گئی ہے۔انھوں نے اس کے ساتھ وضاحت کی کہ یہ امداد منسوخ نہیں کی گئی اور نہ ہی اس کا نیا شیڈول دیا گیا ہے بلکہ اسے معطل کیا گیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ پاکستان کو سال 2017 کے کولیشن سپورٹ فنڈز میں سے تاحال کوئی رقم نہیں ملی جبکہ سال 2016 کے فنڈ سے

پچاس کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کی رقم 2017 کے شروع میں ملی تھی۔انھوں نے مزید کہا کہ فنڈز کی معطلی اس وقت مستقل نہیں ہے جبکہ سکیورٹی امداد اور دیگر زیر غور ترسیلات کو منجمد کر دیا جائے گا تاہم اس وقت ان کو منسوخ نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی ری شیڈول کیا جا رہا ہے کیونکہ ہم امید رکھے ہوئے ہیں کہ پاکستان ان دہشت گردوں اور عسکری گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے گا جن کے خلاف ہم چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان کو بتایا دیا ہے کہ اس کو اس سمت میں کیا مخصوص اور ٹھوس اقدامات اٹھانے ہوں گے۔پینٹاگون کے ترجمان نے اس کے ساتھ بتایا کہ امریکہ نجی سطح پر پاکستانی حکومت کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گا۔انھوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گرد گروہوں کے خلاف بلاامتیاز جنگ کرنے پر تیار ہے۔اس کے ساتھ انھوں نے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کی پانچ جنوری کی نیوز کانفرنس کا حوالہ دیتے ہؤیے کہا کہ انھوں نے کہا تھا کہ امریکہ کو اختلافات ہیں،

بعض معاملات پر شدید اختلافات ہیں اور ہم ان پر کام کر رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق مخصوص انفرادی چیزوں پر ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ ان کو نجی سطح پر نمٹایا جائے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ہر ممکن طور پر یہ فائدہ مند ثابت ہوں اور یہ وہ ہے جس پر ہم کام کر رہے ہیں۔اس کے ساتھ پینٹاگون کے ترجمان نے بریفنگ میں یہ بھی بتایا کہ دولتِ اسلامیہ کے خلاف کارروائیوں میں امریکہ اور اتحادیوں کے ہلاک ہونے والے مجموعی فوجیوں سے زیادہ پاکستان نے اپنے فوجیوں کی جانیں گنوائی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…