بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

کتنے لاکھ روپے تک ماہانہ آمدن پر انکم ٹیکس نہیں لیاجائے گا؟بڑا فیصلہ کرلیا،نااہل قرار دیئے جانے والے سابق وزیراعظم نوازشریف نے مشیر خزانہ کو نئی ہدایات جاری کردیں

datetime 8  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیر اعظم میا ں محمد نواز شریف نے مشیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو ہدایت کی ہے کہ ایک لاکھ روپے تک ماہانہ آمدن پر انکم ٹیکس نہ لیا جائے، انفرادی انکم ٹیکس میں فوری کمی لائی جائے،15فروری تک ایکسپورٹرز کے سیلز ٹیکس 100فیصد ری فنڈ کیے جائیں۔ پیر کو مشیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے رائے ونڈ میں محمد نواز شریف سے ملاقات کی جس میں سابق وزیراعظم نے مشیر خزانہ کو چند اہم ہدایات دیں۔نوازشریف نے مشیر

خزانہ کو ہدایت دی کہ انفرادی انکم ٹیکس میں فوری کمی لائی جائے اور اس کی شرح 15 فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے جب کہ ایک لاکھ روپے تک ماہانہ آمدن پر کوئی انکم ٹیکس نہ لیا جائے۔سابق وزیرعظم نے مزید ہدایت دی کہ 15 فروری 2018 تک ایکسپورٹرز کے سیلز ٹیکس سو فیصد ری فنڈ کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ گیس کے نرخوں اور جی آئی ڈی سی سے صنعتکار بہت پریشان ہیں، ان میں فوری کمی لائے تاکہ پاکستانی صنعتکار جنوبی ایشیا کے صنعتکاروں سے مقابلہ کرسکے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…