سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ کی مرکزی قیادت نے اتفاق رائے سے مریم نواز کو اہم ترین ذمہ داری سونپ دی،آئندہ چند روز میں ہنگامی اقدامات متوقع،بڑا فیصلہ کرلیاگیا،ن لیگ کی مرکزی قیادت نے سندھ کے ناراض رہنماؤں کا منانے کیلئے مریم نواز کو ٹاسک دے دیا ، مریم صفدر نواز کا آئندہ ہفتے گاڑی موری پہنچنے کا امکان ، ن لیگ صوبہ سندھ کے صدر غوث علی شاہ سے ملاقات کرینگی ، ن لیگ ذرائع ، غوث علی شاہ کے
پوتے علی نواز شاہ کا حکومت میں شامل کئے جانے کاقوی امکان ، تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی سندھ میں گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کیلئے ن لیگ کی اعلیٰ قیادت نے سندھ سے ن لیگ کے روٹھے ہوئے رہنماؤں اور کارکنان کو منانے کیلئے مریم صفدر نواز کو ٹاسک دے دیا ہے ن لیگ زرائع کے مطابق مریم صفدر نواز ٹاسک ملنے کے بعد ہنگامی بنیادوں پر سندھ کا دورہ کریگی اور سندھ کے دورے میں وہ گاڑی موری میں سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ ، ن لیگ کے سابق صوبائی صدر سید غوث علی شاہ سے ملاقات کرینگی ن لیگ زرائع کے مطابق سندھ کے دورے کے دوران وہ ن لیگ کے سنیئر س اور ناراض رہنماؤں کو سندھ میں ن لیگ کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کیلئے گذارشات پیش کریگی زرائع کے مطابق سید غوث علی شاہ کے پوتے ن لیگی رہنما سید نواز علی شاہ کو نگران حکومت میں شامل کئے جانے کا بھی امکان ہے واضع رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن سندھ میں اپنی مقبولیت کھوتی جا رہی ہے تھی جس پر ن لیگ کی اعلیٰ قیادت نے فیصلہ کیا ہے ن لیگ کو ملک کے چاروں صوبوں میں مضبوط کیا جائیگا اور آئندہ انتخابات میں سندھ کے مختلف شہروں سے ن لیگ امیدوار کھڑے کر کے مخالف جماعتوں کو ٹف ٹائم دیا جائیگا ۔ ن لیگ کی مرکزی قیادت نے اتفاق رائے سے مریم نواز کو اہم ترین ذمہ داری سونپ دی،آئندہ چند روز میں ہنگامی اقدامات متوقع،بڑا فیصلہ کرلیاگیا،ن لیگ کی مرکزی قیادت نے سندھ کے ناراض رہنماؤں کا منانے کیلئے مریم نواز کو ٹاسک دے دیا