منگل‬‮ ، 30 جون‬‮ 2026 

بجلی کا بحران اگلے 15سال کیلئے حل، وزیراعظم نےشانداراعلان کر دیا

datetime 8  جنوری‬‮  2018 |

سیالکوٹ(این این آئی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ حکومت نے 10 ہزار میگاواٹ کے منصوبے مکمل کیے جس سے بجلی کا بڑا بحران اگلے 15 سال کیلئے حل ہوچکا ہے ٗایئرپورٹ کا انٹرنیشنل ٹرمینل اس علاقے کیلئے سنگ میل ہے ٗ ترقیاتی منصوبے علاقے کی قسمت بدلیں گے۔پیر کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سیالکوٹ ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ٹرمینل کا افتتاح کرنے

پہنچے تو وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ان کا استقبال کیا۔وزیراعظم نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل ٹرمینل کا افتتاح کیا تو اس موقع پر وزیر خارجہ خواجہ آصف ٗوزیر داخلہ احسن اقبال اور مشیر برائے ہوابازی سردار مہتاب عباسی بھی موجود تھے۔سیالکوٹ ایئرپورٹ پر وزیرخارجہ خواجہ آصف نے وزیراعظم کا استقبال کیا ٗوزیراعظم کوسیالکوٹ لاہورموٹرویپراین ایچ اے کی بریفنگ بھی دی گئی۔بعد ازاں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایئرپورٹ کا انٹرنیشنل ٹرمینل اس علاقے کے لیے سنگ میل ہے جب کہ ترقیاتی منصوبے علاقے کی قسمت بدلیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ موٹرویز اتنی ترقی دیں گے جو توقع سے باہر ہے ٗ یہ نواز شریف اور (ن) لیگ کی محنت و وژن ہے ورنہ اس سے پہلے حکومتیں پانچ سال سوچتی تھیں اور وقت ختم جاتا تھا تاہم اس حکومت نے کام سوچے، شروع کیے اور پھر ختم بھی کیے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نندی پور پروجیکٹ 2006 میں شروع ہوا ٗبدنامی ہماری ہوئی اور پورا ہم نے بھی ہم نے کیا، کسی کو توقع نہیں تھی، زنک آلود مشینری تھی اور کرپشن کا انبار تھا لیکن آج یہی پروجیکٹ بجلی پیدا کررہا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے 10 ہزار میگاواٹ کے منصوبے شروع ہوئے اور مکمل کیے، یہ پاکستان کیلئے ہمارا حصہ ہے، یہ صرف باتیں نہیں، بجلی کا بڑا بحران اگلے 15 سال کے لیے حل ہوچکا ہے،

پوری امید ہے بجلی کی قیمت بھی کم ہوگی۔انہوںنے کہاکہ جب حکومت آئی تو ملک میں گیس نہیں تھی، انڈسٹری اور پلانٹس بند تھے، گھروں میں گیس کی قلت تھی لیکن آج ہر ایک کو جتنی گیس چاہیے وہ مل رہی ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہ کہا کہ پچھلے چار پانچ سال میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی، مشکلات کے باوجود اور اس کی پرواہ کیے بغیر کام کیے جس کا نتیجہ سامنے ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…