اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

’’ مجھ پر جان لیوا حملہ کامیاب ہو‘‘چیف جسٹس نے عجیب و غریب خواہش کا اظہار کردیا

datetime 8  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )پی ایم ڈی سی کونسل کے وجود اور میڈیکل کالجز کی داخلہ پالیسی سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم حسین کو فریق بنا کر دس جنوری کو طلب کر لیا جبکہ میڈیکل کالجز کا الحاق کرنے والی یونیورسٹیز کی تفصیلات بھی طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت آج پیر تک ملتوی کر دی ہے، پیر کو کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی، دوران سماعت پی ایم ڈی سی کے وکیل اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ

2012 میں پی ایم ڈی سی قوانین میں ترمیم کی گئی، پی ایم ڈی سی کونسل کو نجی میڈیکل کالجز کے نمائندوں نے یرغمال بنا رکھا ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ قوانین میں تبدیلی کے وقت پی ایم ڈی سی کا سربراہ کون تھا؟ پی ایم ڈی سی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سال 2012 میں سربراہ ڈاکٹر عاصم حسین تھے، چیف جسٹس نے کہا کہ میڈیکل شعبہ کیساتھ یہ کچھ ہو رہا تھا تو ڈاکٹرز کہاں تھے؟ ڈاکٹر مبشر حسن کا کہنا تھا کہ میڈیکل کالج والوں کے تین جان لیوا حملے ناکام ہوئے اس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ خواہش ہے مجھ پر جان لیوا حملہ کامیاب ہو، ڈاکٹر مسیحا ہوتا ہے، میڈیکل کالجز کا قیام ہی غلط ہوگا تو ماہر ڈاکٹر کہاں سے آئینگے، دنیا کی رونقیں زندگی کی وجہ سے ہی قائم ہیں، چاہتے ہیں ایسا حل نکلے جو شعبہ صحت کیلئے بہتر ہو، باہر کی یونیورسٹیز ہمیں تسلیم ہی نہیں کرتیں ، کیو نکہ یہاں پیسے دو اور ڈگری لے لو کا نظام ہے چیف جسٹس نے کہا کہ خوف مصلحت اور مفاد جج کیلئے زہر قاتل ہے، ایمانداری کے فیصلے پر عملدرآمد لوگ کرواتے ہیں، پاکستان کے عوام سمجھدار ہیں، وکیل فیس لیں لیکن عدالت میں بات قانون کی ہوگی، دل چاہتا کے نجی میڈیکل کالجز کے داخلے کالعدم کردوں،ہر میڈیکل کالج مرضی سے داخلے دے رہا ہے، اکرم شیخ نے عدالت کو بتایا کہ نجی میڈیکل کالجز کو ریگولیٹ کرنے کا قانون نہیں ہے، بعد ازاں عدالت نے میڈیکل کالجز کا الحاق کرنے والی یونیورسٹیوں کا تفصیلات طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت آج منگل تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…