اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

کراچی والے میرے ساتھ چلیں انہیں صحیح راستے پر لے جاؤں گا، پرویز مشرف

datetime 8  جنوری‬‮  2018 |

کراچی(نیوز ڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہری ان کے ساتھ چلیں وہ انہیں صحیح راستے پر لے کر جائیں گے۔کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں جلسے سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ ’کراچی میں صرف ایک ہی جماعت ایم کیو ایم تھی لیکن انہوں نے کیا کیا؟ میں بھی مہاجر ہوں، فخر سے کہتا ہوں لیکن سب سے پہلے پاکستانی ہوں‘۔انہوں نے

یہ بھی کہا کہ ملک کے دیگر شہروں میں ایم کیو ایم کو اچھا نہیں سمجھا جاتا، ایم کیو ایم 30 سال حکومت میں رہی، شہر میں صرف ایک ہی جماعت تھی لیکن انہوں نے کیا کیا؟سابق صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کی بہتری کے لئے بنیادی تبدیلی لائی جانی چاہیے، وہ بنیادی تبدیلی کی کوشش کریں گے البتہ کامیابی اللہ کے ہاتھ میں ہے۔پرویز مشرف نے یہ بھی کہا کہ ’’میں چاہتا ہوں کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے، مجھے پاکستان کی ترقی اور سالمیت چاہیے، کراچی کے تمام افراد کو ایک ہو جانا چاہیے، سیاستدان کراچی کے لوگوں کو آپس میں لڑواتے ہیں، کراچی واحد شہر ہے، جہاں ہر قوم کے افراد بستے ہیں‘‘۔خیال رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے پرویز مشرف کراچی کی سیاست میں پہلے سے زیادہ سرگرم ہوگئے ہیں۔جب مصطفیٰ کمال کی پاک سر زمین پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان اتحاد کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں تو یہ قیاس آرائیاں بھی کی جارہی تھیں کہ اس کی سربراہی پرویز مشرف کریں گے تاہم انہوں نے ان باتوں کی تردید کردی تھی۔پرویز مشرف نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ کراچی کی موجودہ سیاسی صورتحال میں ان کا نام غلط معاملات پر غلط طریقے سے لیا جارہا ہے۔ویڈیو پیغام میں آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے کہا تھا کہ وہ دبئی میں بیٹھ کر کراچی کی صورتحال کو دیکھ رہے ہیں اور خاص طور پر ایم کیو ایم پاکستان اور کراچی کی سیاسی صورتحال کے حوالے جس طرح ان کا نام لیا جارہا ہے انہیں اس پر تشویش ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…