شہبازشریف اور ثنا ء اللہ کو استعفوں کی دی گئی ڈیڈ لائن ختم ،پنجاب حکومت نے طاہر القادری کو کہاں جانے کا مشورہ دے ڈالا

8  جنوری‬‮  2018

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کو دی گئی استعفوں کی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی۔دوسری جانب آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے آج پاکستان عوامی تحریک نے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بلا لیا۔یاد رہے کہ 30 دسمبر کو پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام لاہور میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات

کرنے والے جسٹس باقر نجفی کمیشن نے شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے، لہذا یہ افراد 7 جنوری سے پہلے مستعفی ہو جائیں۔تاہم استعفے نہ آنے پر پاکستان عوامی تحریک نے اپوزیشن جماعتوں سے ٹیلی فون پر رابطے کیے۔پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور نے بتایا کہ تحریک انصاف کے جہانگیر ترین، پیپلز پارٹی کے رہنما میاں منظور وٹو اور (ق) لیگ کے چوہدری پرویز الہی اور عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید سے ٹیلی فون پر بات چیت کی گئی اور تمام جماعتوں نے آج اسٹیرنگ کمیٹی اجلاس میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔خرم نواز گنڈا پور کا کہنا تھا کہ استعفے آتے نہیں لیے جاتے ہیں، بہت صبر کرلیا، بہت وقت دے دیا، اب فیصلوں کی گھڑی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے زاہد حامد کے استعفیٰ پر بھی تیار نہ تھی۔لاہور: ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری سانحہ ماڈل ٹاؤں میں انصاف کے حصول کے لئے عدالت جائیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حکومت پنجاب کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عدالت ہی واحد فورم ہے جہاں سے ڈاکٹر طاہرالقادری کو انصاف ملے گا، دھرنوں نے نقصان کے علاوہ کچھ نہیں دیا، وہ پہلے بھی دھرنے دے چکے ہیں۔پنجاب حکومت کے ترجمان نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر

طاہرالقادری دھرنا نہیں دیں گے، ان کی آل پارٹیز کانفرنس نے سیاسی اعلامیہ جاری کیا جس میں جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کا حوالہ دیا گیا تاہم اس رپورٹ میں کسی پر ذمہ داری عائد نہیں کی گئی۔ملک احمد خان نے مزید کہا کہ اگر اپوزیشن غیر آئینی اقدامات کرنا چاہتی ہے تو ان کی مرضی ہے تاہم عام انتخابات جولائی میں ہی ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…