پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان نے یہ کیا کردیا،تحریک انصاف کے رہنماؤں میں کھلبلی مچ گئی،اب کیا ہونے والا ہے؟خدشات بڑھ گئے

datetime 7  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف میں موجودہ سنجیدہ رہنما او رکارکن پارٹی چیئرمین عمران خان کی مبینہ خفیہ شادی کے حوالے سے خبریں سامنے آنے پرعجیب طرح کی پریشانی سے دوچار ہیں ۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی مبینہ خفیہ شادی کی خبر سامنے آنے پر پارٹی کے اندر بھی ایک بحث شروع ہو گئی ہے اورموجودہ حالات میں اس اقدا م کو پارٹی کیلئے سیاسی طور پر نقصان دہ قرار دیا جارہا ہے ۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ شادی کرنا کوئی غلط بات نہیں

لیکن عمران خان ایک بڑی پارٹی کے سربراہ ہیں اور اس موقع پر جب آپ انتخابی مہم میں ہیں آپ کی کوئی بھی کمزوری مخالفین کے ہاتھ میں نہیں آنی چاہیے ۔ان کا مزیدکہنا ہے کہ عمران خان کے اردگرد موجود لوگ بھی اہم معاملات میں پختگی کا ثبوت نہیں دے سکے ۔دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان کی شادی سے متعلق باضابطہ بیان جاری کردیا۔ تحریک انصاف نے پارٹی چیرمین عمران خان کی شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ابھی بشری مانیکا سے شادی نہیں کی بلکہ انہیں صرف شادی کا پیغام دیا ہے اور یہ بیان ریکارڈ کی درستگی کیلئے دیا جارہا ہے جب کہ اس انتہائی حساس اور ذاتی معاملے کو غلط خبروں کی زینت بنانا انتہائی افسوس کی بات ہے کیونکہ اس کی وجہ سے عوام میں افواہوں اور قیاس آرائیوں نے جنم لیا۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے بشری مانیکا کو پروپوز کیا ہے جب کہ بشری مانیکا نے بچوں اور خاندان سے مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے۔ پارٹی بیان میں کہا گیا کہ بہت دکھ کی بات ہے کہ عمران خان کی شادی کی خبر دینے والے صحافی نے سنی سنائی باتوں پر انتہائی نجی معاملے کو پبلک کیا جس پر افسوس ہے اور پبلک لائف نہ رکھنے والی خاتون کی زندگی کو مشتہر کیا گیا۔پارٹی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر بشری مانیکا عمران خان سے شادی کے پروپوزل کو قبول کرلیتی ہیں توعمران خان اس حوالے

سے خود باضابطہ اعلان کریں گے لہذا جب تک میڈیا خیال رکھے اور دونوں خاندانوں خصوصا ان کے بچوں کے نجی معاملات کا احترام کرے، اس غلط خبر کی وجہ سے عمران خان اور بشریٰ مانیکا کے بچوں پر ناقابل برداشت دباؤ پڑگیا جنہیں اس قدر ذاتی و نجی معاملہ کا علم ہی میڈیا کی خبروں سے ہوا۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی کے حوالے سے خبریں اس وقت میڈیا پر زیر گردش ہیں، میڈیا رپورٹس میں بشریٰ مانیکا سے متعلق حیرت انگیز انکشافات ہوئے ہیں عمران خان نے انہیں شادی کیلئے کیسے پسند کیا،

قارئین کی دلچسپی کیلئے یہاں یہ بھی یہاں بتاتے چلیں کہ بشریٰ مانیکا کے حوالے سے اس سے قبل بھی رپورٹس میڈیا کی زینت بن چکی ہیں مگر اس وقت ان کا اصل نام زیادہ سامنے نہیں آسکا بلکہ وہ اپنی عرفیت کے باعث مشہور ہوئیں۔ ان کی عرفیت پنکی آنٹی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بشریٰ مانیکا عرف پنکی آنٹی سے عمران خان کی پہلی بار ملاقات 2015 میں این اے 154 (لودھراں) کے ضمنی انتخاب سے قبل ہوئی تھی۔عمران خان کی ممکنہ اہلیہ بشری مانیکا پانچ بچوں کی ماں ہیں، بشری مانیکا نے حال ہی میں اپنے سابق شوہرخاورفرید مانیکا سے خلع لی ہے، بشری مانیکا کی عمر50 سال کے لگ بھگ ہے اورتعلق پاکپتن کے وٹوخاندان سے ہے۔بشری کے سابق خاوند خاورفرید مانیکا کسٹمزافسرہیں اوران کے والد غلام فرید مانیکا وفاقی وزیر رہے ہیں، بشری کے دو بیٹوں ابراہیم مانیکا اور موسیٰ مانیکا نے 2013 میں ایچ ای سن کالج لاہور سے گریجویشن مکمل کی جبکہ اعلیٰ تعلیم کیلئے بیرون ملک مقیم ہیں، تین بیٹیوں میں سب سے بڑی بیٹی مہرو مانیکا رکن صوبائی اسمبلی میاں عطا مانیکا کی بہو ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…