بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کی تیسری شادی،معاملے کا ڈراپ سین،تحریک انصاف ساری حقیقت سامنے لے آئی

datetime 7  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی )پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان کی شادی سے متعلق باضابطہ بیان جاری کردیا ۔ تحریک انصاف نے پارٹی چیرمین عمران خان کی شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ابھی بشری مانیکا سے شادی نہیں کی بلکہ انہیں صرف شادی کا پیغام دیا ہے اور یہ بیان ریکارڈ کی درستگی کیلئے دیا جارہا ہے جب کہ اس انتہائی حساس اور ذاتی معاملے کو غلط ملطخبروں کی زینت بنانا انتہائی افسوس کی

بات ہے کیونکہ اس کی وجہ سے عوام میں افواہوں اور قیاس آرائیوں نے جنم لیا۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے بشری مانیکا کو پروپوز کیا ہے جب کہ بشری مانیکا نے بچوں اور خاندان سے مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے۔ پارٹی بیان میں کہا گیا کہ بہت دکھ کی بات ہے کہ عمران خان کی شادی کی خبر دینے والے صحافی نے سنی سنائی باتوں پر انتہائی نجی معاملے کو پبلک کیا جس پر افسوس ہے اور پبلک لائف نہ رکھنے والی خاتون کی زندگی کو مشتہر کیا گیا۔پارٹی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر بشری مانیکا عمران خان سے شادی کے پروپوزل کو قبول کرلیتی ہیں توعمران خان اس حوالے سے خود باضابطہ اعلان کریں گے لہذا جب تک میڈیا خیال رکھے اور دونوں خاندانوں خصوصا ان کے بچوں کے نجی معاملات کا احترام کرے، اس غلط خبر کی وجہ سے عمران خان اور بشریٰ مانیکا کے بچوں پر ناقابل برداشت دباؤ پڑگیا جنہیں اس قدر ذاتی و نجی معاملہ کا علم ہی میڈیا کی خبروں سے ہوا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…