اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ممکنہ اہلیہ بشریٰ مانیکا کے صاحبزادے موسیٰ مانیکا نے اپنی والدہ کی عمران خان سے شادی کی تردید کردی ، البتہ انہوں نے اپنی والدہ بشریٰ مانیکا کی والد سے طلاق کی تصدیق کردی ۔ ہفتہ کو میڈیا میں عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق گردش کرتی خبروں پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی ممکنہ اہلیہ بشریٰ مانیکا کے صاحبزادے موسیی مانیکا نے ان خبروں
کی تردید کردی۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ مانیکا کی عمران خان سے شادی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، والدہ نے عمران خان سے شادی کی خبر سے انکار کیا ہے البتہ موسیٰ مانیکا نے اپنی والدہ کی والد سے طلاق کی بات کی تصدیق کردی ۔ صحافیعمر چیمہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ مفتی سعید کی جانب سے عمران خان کی شادی پر کوئی جواب نہیں دیا گیا اسی وجہ سے انہوں نے یہ خبر چلائی، صحافی عمر چیمہ نے ایک نجی ٹی وی چینل پر عمران خان کی شادی کی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مفتی سعید کی طرف سے عمران خان کی شادی سے متعلق سوال کا جواب نہ دینے پر شادی ہوجانے کی خبر شائع کی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عمر چیمہ نے کہا تھا کہ وہ عمران خان کی تیسری شادی کی خبر پر قائم اور انہیں اس خبر کی تصدیق ایک مستند ذریعے سے ہوئی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بشریٰ بی بی کے بیٹے کی طرف سے شادی کی اس خبر کو جھوٹا قرار دیاگیا، جس پر عمر چیمہ نے اپنے موقف میں تبدیلی کی اور کہا کہ مفتی سید کی طرف سے عمران خان کی شادی سے متعلق سوال کا جواب نہیں دیا گیا، جس پر انہوں نے شادی ہوجانے کی خبر چلا دی، محمد موسی مانیکا نے اپنی والدہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کی شادی پر کہا کہ ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے یہ تمام خبریں جھوٹی اور بنیاد ہیں، اس موقع پر انہوں نے عمر چیمہ کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جھوٹی خبریں چلانے والوں کو کچھ شرم کرنی چاہیے۔