جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

عمران خان کی تیسری شادی کی خبر دینا عمر چیمہ کو مہنگا پڑ گیا، بشریٰ بی بی کے بیٹے کے بیان کے بعد صحافی کا موقف تبدیل، خبر کیوں لگائی؟ حیرت انگیز وجہ بتا دی

datetime 6  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمر چیمہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ مفتی سعید کی جانب سے عمران خان کی شادی پر کوئی جواب نہیں دیا گیا اسی وجہ سے انہوں نے یہ خبر چلائی، تفصیلات کے مطابق صحافی عمر چیمہ نے ایک نجی ٹی وی چینل پر عمران خان کی شادی کی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مفتی سعید کی طرف سے عمران خان کی شادی سے متعلق سوال کا جواب نہ دینے پر شادی ہوجانے کی خبر شائع کی۔ واضح رہے کہ اس

سے قبل عمر چیمہ نے کہا تھا کہ وہ عمران خان کی تیسری شادی کی خبر پر قائم اور انہیں اس خبر کی تصدیق ایک مستند ذریعے سے ہوئی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بشریٰ بی بی کے بیٹے کی طرف سے شادی کی اس خبر کو جھوٹا قرار دیاگیا، جس پر عمر چیمہ نے اپنے موقف میں تبدیلی کی اور کہا کہ مفتی سید کی طرف سے عمران خان کی شادی سے متعلق سوال کا جواب نہیں دیا گیا، جس پر انہوں نے شادی ہوجانے کی خبر چلا دی، محمد موسی مانیکا نے اپنی والدہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کی شادی پر کہا کہ ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے یہ تمام خبریں جھوٹی اور بنیاد ہیں، اس موقع پر انہوں نے عمر چیمہ کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جھوٹی خبریں چلانے والوں کو کچھ شرم کرنی چاہیے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عمر چیمہ نے خبر چلائی تھی کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بارپھر خفیہ شادی رچالی ہے اور اس بار ان کی دلہن وہ خاتون ہے جن کے پاس وہ روحانی رہنمائی کے لئے جایاکرتے تھے اور ان خاتون کی تصویر بھی سامنے آ گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے عمران خان کی تیسری شادی کی تردید یا تصدیق کے بجائے اسے ان کا ذاتی معاملہ قرار دے دیا ہے۔ میڈیا میں عمران خان کی تیسری شادی کی خبروں کے حوالے سے شیریں مزاری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عمران خان کی شادی ان کا ذاتی معاملہ ہے، اس میں کسی

کودخل دینے کی ضرورت نہیں، عمران خان کب اور کس سے شادی کریں یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے اور کسی کو اس میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ دوسری جانب لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران چوہدری سرور نے کہا کہ کسی کی ذاتی زندگی میں میرا یا تحریک انصاف کاکوئی عمل دخل نہیں، کیا عمران خان کو اپنی شادی کے لئے ریفرنڈم کرانا چاہئے، عمران خان کی شادی سے بڑھ کر اور بھی مسائل ہیں، ہمیں ان پر توجہ دینی چاہئے۔ اس موقع پر پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے رہنما میاں محمودالرشید نے ازراہ مذاق کہا کہ ہمارے دین میں 4 شادیاں جائزہیں۔ واضح رہے کہ عمران خان کی جمائما خان اور ریحام خان سے شادی ناکامی سے دوچار ہوچکی ہے۔ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں یہ خبر گردش کررہی ہے کہ عمران خان نے یکم جنوری کو لاہور میں تیسری شادی کی ہے۔ عمران خان شادی سے قبل خاتون کے معتقد تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…