اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

’’گْڈ آئیڈیا رینڈ‘‘۔ٹرمپ کاٹوئٹرپر ہی جواب، سینیٹر رینڈ پال کی تجویز منظورکرلی،پاکستان کی امدادروک کر اس رقم کوکہاں لگایاجائے گا؟فیصلہ ہوگیا

datetime 6  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی امداد روک کر رقم امریکا کے انفرااسٹرکچر پروجیکٹس پر خرچ کرنے کے منصوبے کی حمایت کردی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر رینڈ پال نے گزشتہ دنوں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک تجویز پیش کی تھی۔اپنی ٹوئٹ میں رینڈ پال نے کہا تھا کہ وہ آئندہ چند دنوں میں ایک بل کانگریس میں پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں یہ مطالبہ کیا جائے گا کہ پاکستان کی

امداد میں کٹوتی سے بچنے والی رقم امریکا میں سڑکوں اور بالائی گزرگاہوں کی تعمیر میں خرچ کی جائے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک سینیٹر رینڈ پال کی اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ان کے اس خیال سے اتفاق کیا۔خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن پارٹی کے ٹکٹ پر صدر منتخب ہوئے ہیں اور رینڈ پال کا تعلق حریف جماعت ڈیموکریٹس سے ہے لیکن اس کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کے اس خیال کی حمایت کی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’گْڈ آئیڈیا رینڈ‘‘۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…