اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

نوازشریف سمیت تمام سیاسی مخالفین کے منہ پر بات کرتا ہوں ،اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا،چوہدری نثار نے بڑا اعلان کردیا

datetime 6  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکسلا (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ میں اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا، مخالفین ہوں یا نوازشریف سب کے منہ پر بات کرتا ہوں ٗ اپنی جماعت کے ساتھ ہمیشہ وفاداری کی ٗ کبھی قبضہ گروپ کا ساتھ نہیں دیا اور آئندہ بھی اپنی اس عادت کو نہیں چھوڑ سکتا۔ٹیکسلا میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ حق کی بات کی اور فخر ہے کہ حق بات کرنے والوں کے

ساتھ کھڑا ہوں، میں صرف اللہ سے ڈرتا ہوں اور نوازشریف سمیت تمام سیاسی مخالفین کے منہ پر بات کرتا ہوں بلکہ ہرفورم پر سچی بات کرنے کا عادی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی جماعت کے ساتھ ہمیشہ وفاداری کی لیکن کبھی کسی قبضہ گروپ کا ساتھ نہیں دیا اور آئندہ بھی اپنی اس عادت کو نہیں چھوڑ سکتا۔چوہدری نثارعلی نے کہا کہ مجھے اپنے حلقے کے عوام سے پیار ہے اور حلقے میں ہار یا جیت میرا مقدر بنے لیکن یہاں کے عوام کو کسی حالت نہیں چھوڑ سکتا، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اپنے حلقے تک سوئی گیس پہنچائی، ہمارے مخالفین صرف باتیں کرتے ہیں عوام کی خدمت کرنا ان کے بس کی بات نہیں، جو لوگ بے نظیربھٹو اور پرویز مشرف کے نعرے لگاتے تھے آج وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ میں اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا، مخالفین ہوں یا نوازشریف سب کے منہ پر بات کرتا ہوں ٗ اپنی جماعت کے ساتھ ہمیشہ وفاداری کی ٗ کبھی قبضہ گروپ کا ساتھ نہیں دیا اور آئندہ بھی اپنی اس عادت کو نہیں چھوڑ سکتا۔ٹیکسلا میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ حق کی بات کی اور فخر ہے کہ حق بات کرنے والوں کے ساتھ کھڑا ہوں، میں صرف اللہ سے ڈرتا ہوں اور نوازشریف سمیت تمام سیاسی مخالفین کے منہ پر بات کرتا ہوں بلکہ ہرفورم پر سچی بات کرنے کا عادی ہوں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…