منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

امریکہ کے بعداسرائیل بھی پاکستان کے پیچھے پڑ گیا،پاکستان میں کیا شرمناک کام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے؟ترک صدر اردوان نے ’’اشارہ‘‘ دیدیا

datetime 6  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے بعداسرائیل بھی پاکستان کے پیچھے پڑ گیا،پاکستان میں کیا شرمناک کام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے؟ترک صدر اردوان نے ’’اشارہ‘‘ دیدیا،تفصیلات کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل پاکستان اور ایران کے داخلی معاملات میں ’مداخلت‘ کر رہے ہیں۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے فرانس کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل انقرہ میں ایک نیوز بریفنگ کے دوران امریکا اور

اسرائیل پر پاکستان اور ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت کا الزام عائد کیا ہے۔صدر اردوان نے کہا کہ چند ممالک کی ایران اور پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کو برداشت نہیں کیا جاسکتا جن میں امریکا اور اسرائیل سر فہرست ہیں۔اردوان نے کہا کہ یہ ان ممالک میں لوگوں کو ایک دوسرے کے خلاف کرنا ہے ٗیہ شرمناک چیز ہم نے عراق سمیت کئی ممالک میں ہوتے دیکھی ہے۔ترک صدر نے شام، فلسطین ٗمصر ٗ لیبیا ٗ تیونس اور افریقی ممالک بشمول سوڈان اور چاڈ کے مسائل کو بھی اسی سے جوڑا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ کئی مسلم اکثریتی ممالک میں یہ کھیل کھیلا جا رہا ہے جس کا علم تمام لوگوں کو ہونا چاہیے۔صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی جارہی ہے، جب کہ عراق، شام، لیبیا، تیونس، سوڈان اور چاڈ میں بھی اسی طرح کی مداخلت کی جارہی ہے یہ سارے اسلامی ممالک ہیں اور وہاں کے عوام مسلمان ہیں یہ تمام ممالک قدرتی وسائل سے مالا مال ہیں۔ترک صدر نے کہا کہ عراق اور شام میں امریکا سمیت متعدد مغربی ممالک عوام کو ایک دوسرے سے الجھاتے اور تفرقہ پیدا کرتے رہے ہیں، اردگان نے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن انقرہ کے خلاف سنجیدہ نوعیت کی سازشوں کے عمل کو برقرار رکھے ہوئے ہے جب کہ ترکش سفارت کار کو ایران کی معاونت کے الزام میں ملنے والی امریکی عدالت سے سزا پر نظرثانی کی جائے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…