پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

تیسری شادی کرلی؟چکوال جلسے سے خطاب کے بعد میڈیا کے سوالات،عمران خان کے ردعمل نے سب کو حیران کردیا

datetime 6  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چکوال (مانیٹرنگ ڈیسک) تیسری شادی کرلی؟چکوال جلسے سے خطاب کے بعد میڈیا کے سوالات،عمران خان کے ردعمل نے سب کو حیران کردیا،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے چکوال میں جلسے سے خطاب کیا جلسہ کے بعد جب میڈیا کے نمائندوں نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان تیسری شادی سے متعلق سوالات کئے تو عمران خان جواب دیئے بغیر گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل خبر شائع ہوئی کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر خفیہ شادی رچالی اور اس بار ان کی دلہن وہ خاتون ہے جن کے پاس وہ روحانی رہنمائی کیلئے جایا کرتے تھے۔رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے یکم جنوری کی شب لاہور میں خاتون سے شادی کرکے سال نو کا آغاز کیا اور وہاں سے اگلے روز سیدھے اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت پہنچے جہاں سے انہیں ضمانت مل گئی۔عمران خان کا نکاح پی ٹی آئی کور کمیٹی کے رکن مفتی سعید نے پڑھایا، واضح رہے کہ 8 جنوری 2015ء کو ریحام خان سے شادی کے موقع پر بھی ان کے نکاح خواں مفتی سعید ہی تھے۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی کرپشن کا جواب دینے کے بجائے اپنی چوری چھپانے کیلئے اداروں کو بدنام کررہے ہیں ٗ جتنی امداد پر امریکہ پاکستان کو بدنام کر رہا ہے اتنے پیسے کے سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کے بیٹے کے 2 ٹاورز ہیں ٗپاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آکر ملک سے باہر پیسہ واپس ملک میں لائیگی۔ ہفتہ کو چکوال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ نے کہاکہ نواز شریف کو اپنی کرپشن پر جواب دینا چاہیے بلکہ یہ کہ رہے ہیں کہ مجھ کیوں نکالا؟تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ نواز شریف سعودی عرب جا کر وہاں بادشاہوں کے گھٹنے پکڑ رہے ہیں تاہم انہیں پاکستان میں 300 ارب روپے کا

حساب دینا ہوگا۔عمران خان نے کہاکہ پاکستانیوں نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) گزشتہ 4 سالوں میں 8 سو ارب روپے کی جائیدادیں خریدیں لیکن امریکا پاکستان کی محض 25 ارب روپے پر تذلیل کر رہا ہے کیونکہ پاکستانی حکمرانوں کے غلط فیصلوں نے ہی اسے رسوا کیا ٗانہوں نے کہاکہ جتنی امداد پر امریکا پاکستان کو بدنام کر رہا ہے اتنے پیسے کے سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے بیٹے کے 2 ٹاورز ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستانی جھوٹے اور دھوکے باز نہیں ٗ

عمران خان نے کہا کہ امریکا 16 سال گزر جانے کے باوجود افغانستان میں کامیاب نہیں ہوسکا اور وہ اپنی شکست کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرا رہا ہے۔پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستان نے امریکا کی جنگ اپنے ملک میں لڑی اور 70 ہزار جانیں چلی گئیں ٗملک کا انفرا سٹرکچر تباہ ہوا اور اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا۔اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آکر ملک سے باہر پیسہ واپس ملک میں لائے گی۔انہوں نے کہا کہ جب پیسہ ملک سے باہر جاتا ہے اس ملک مقروض ہوجاتا ہے، اور جو لوگ پھر امداد دیتے ہیں وہ ملک کو ذلیل کرتے ہیں۔

عمران نے کہاکہ شریف برادران نے سعودی عرب جا کر اْن کے گھٹنے گوڈے پکڑتے ہیں کہ میں چوری میں پکڑا گیا ہوں مجھے بچا لو۔عمران خان نے کہا کہ جو لوگ (ن) لیگ کو ووٹ دیتے ہیں ان سے یہ ضرور پوچھنا کہ جب ایک چور آپ کے گھر آئے تو آپ اسے ہار پہنائیں گے ٗاس پر پھول نچھاور کریں گے یا پھر اسے دو تھپڑ لگا کر پولیس کے حوالے کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی پولیس دیکھیں ٗوہ پاکستان کی نہیں یورپ کی پولیس محسوس ہوگی اورنج ٹرین پر دو سو ارب روپے لگادیئے گئے ، جو تیس سال سے ڈرامے کرکے ملک کو لوٹ رہے ہیں ، ضمنی انتخاب میں ان کو سبق دینا ہے ، انہوں نے عوام کے ساتھ وہ کیا جو پاکستان کے دشمنوں نے بھی نہیں کیا۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…