کوٹ مومن میں خطاب سے پہلے مریم نواز نے ایسا کیا کام کیا کہ جلسہ گاہ تالیوں سے گونج اٹھا،نوازشریف بھی دیکھتے رہ گئے

6  جنوری‬‮  2018

کوٹ مومن(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نوازنے کوٹ مومن جلسہ میں خطاب سے پہلے ڈائس سے بلٹ پروف شیشہ ہٹوادیا۔ ہفتہ کو مریم نواز اپنے والد کے ہمراہ کوٹ مومن میں جلسہ گاہ میں پہنچی جہاں پر خطاب سے پہلے ڈائس سے بلٹ پروف شیشہ ہٹوادیا اور کہا کہ پہلی بارمیاں صاحب کیساتھ کسی جلسے میں آئی ہوں،مجھے خوشی ہے کہ اس کاآغازکوٹ مومن سے ہوا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا

ہے کہ میاں صاحب نے خون پسینہ ایک کرکے پاکستان کوترقی کی راہ پرگامزن کیا، نواز شریف نے عدلیہ کو بحال کرایا ، 2013میں نوازشریف نے جو وعدہ کیاوہ پوراکر کے دکھایا، کراچی جیسے دہشت زدہ شہر کو امن کا گہوارہ بنایا،مخالفین خوف کی وجہ سے کبھی انگلی کے پیچھے چھپتے ہیں،آئندہ انتخابات میں پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملی گی،کبھی سپریم کورٹ کے،کوئی نااہل ہوکربھی سرخروہے،کوئی اہل ہوکربھی شرمندہ پھرتاہے،سیاسی مخالفین جانتے ہیں کہ نوازشریف اگلاالیکشن جیت جائیں گے،پناماکے نا م پر 3 نسلوں کابار بارحساب ہوا،پاکستان اورعوام کیساتھ مذاق کیاگیا،نیت سزادینے کی ہوتو پناما سیاقامہ نکل ہی آتاہے،وہ خود کہتے ہیں آف شورکمپنی میری ہے،ٹیکس بچانے کیلئے بنائی۔وہ ہفتہ کو کوٹ مومن میں جلسے سے خطاب کر رہی تھیں۔ مریم نواز نے کہا کہ آج میں پہلی بار میاں صاحب کے ساتھ کسی جلسے میں آئی جس کا آغاز کوٹ مومن سے ہوا، مجھے جلسے گاہ کے ہر طرف سے یہی آواز سنائی دی کہ ہم میاں صاحب سے پیار کرتے ہیں، شاید میاں صاحب سے پہلے یہ نعرہ کسی لیڈر کیلئے نہیں لگا،مجھے اس بات کا احساس ہے کہ 2013میں میاں صاحب نے سرگودھا کا انتخاب کیا تو سرگودھا کے لوگوں نے لاکھوں ووٹ ڈال کر میاں صاحب

کی محبت کا جواب دیا، یہ جس تعداد میں لوگ یہاں آئے ہیں یہ سب آپ کی محبت ہے، آپ نے مخالفین کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے، اسی محبت سے ڈر کر مخالفین کبھی ایک ادارے کے پیچھے چھپتے ہیں تو کبھی دوسرے کے پیچھے ،کیونکہ وہ سب جانتے ہیں کہ پاکستان کے عوام نواز شریف سے محبت کرتے ہیں، وہ ووٹ نہیں لے سکتے کبھی وہ انگلی کے پیچھے چھپتے ہیں، کبھی سپریم کورٹ کے پیچھے اور یا تو کبھی کبھی ایک دوسرے کے

پیچھے چھپتے ہیں، اس کی سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ وہ آپ سے ڈرتے ہیں، کوئی نااہل ہو کر بھی سرفراز ہے، کوئی اہل ہو کر بھی شرمندہ شرمندہ پھر رہا ہے،وہ یہ جانتا ہے کہ اس کی صداقت اور امانت کے پیچھے فکس میچ ہے، کبھی وہ اپنی صداقت اور امانت کی داستانیں سناتا ہے اور کبھی روز ٹی وی پر آ کر ایک نیا جھوٹ بولتا ہے، کبھی کچھ کہتا ہے اور کبھی کچھ ، لیکن وہ یہ نہیں دیکھ رہا جو میں دیکھ رہی ہوں، میاں صاحب جو آج آپ دیکھ رہے ہیں

وہ آپ کے مخالفین کو نظر نہیں آرہا۔مریم نواز نے کہا کہ آپ سب دیکھ رہے ہیں کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو رہا ہے، 2013سے پہلے کے دن یاد کریں جب 20,20گھنٹے لوڈشیڈنگ تھی، وہ بھی دن یاد ہیں جب ایک گھنٹہ بجلی آتی تھی اور جاتی تھی، آج اگر اس ملک میں لوڈشیڈنگ کے اندھیرے ختم ہوئے ہیں کسی نے تو چار سال سر پھینک کر کام کیا ہے، کسی نے تو آپ کے بارے میں سوچا ہے، کسی نے دن رات آپ کیلئے بجلی کے کارخانے لگائے ہیں،

یہ مسئلہ ایسے ختم نہیں ہوا خون پسینہ دینا پڑتا ہے، 2013سے پہلے کا کراچی کیسے ہوا کرتا تھا،2013سے پہلے کراچی کی ہر سڑک اور گلی میں قتل و غارت ہوا کرتی تھی، پاکستان کی ہر سڑک پر بارود کی بو آتی تھی، آج پاکستان میں دہشت گردی ختم ہو رہی ہے، آج دہشت گردی جیسی لعنت کا خاتمہ ہوا، سرمایہ کار پاکستان سے بھاگ رہے تھے، کارخانے بند ہو رہے تھے،2013میں نواز شریف آیا اس نے جو وعدہ کیا وہ پورا کر کے دکھایا، دہشت گردی کو ایک بار پھر شکست ہوئی، پاکستان کی سرزمین ناشاد و آباد ہوئی،دنیا نے پھر پاکستان کا رخ کیا، نواز شریف وعدے پورے کرنے والا شخص ہے، پاکستان کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک جتنے بھی ضمنی انتخابات ہوئے مسلم لیگ (ن) کو کامیابی ہوئی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…