ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عوام کا فیصلہ پورے پاکستان میں جھومے گا ،لاڈلوں کو کہیں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی،نوازشریف

datetime 6  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوٹ مومن (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ عوام کا فیصلہ پورے پاکستان میں جھومے گا ،لاڈلوں کو ملک میں کہیں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، عوام نواز شریف کو اہل کریں اور آپ نااہل کریں یہ قبول نہیں ،عوام نے سب کے فیصلوں کو مسترد کر دیا ہے،، نواز شریف نے کرپشن کہاں کی اس سوال کا جواب 5ججوں والے بینچ کو دینا پڑے گا، انہیں ہم نہیں چھوڑیں گے،ملک میں تبدیلی آگئی ہے،

اب عدل اور انصاف قائم ہوگا، یہ کیسا مذاق ہے کہ اقامے پر وزیراعظم کو نکال دیا گیا،ملک میں تبدلی آئے گی، لوگوں کو انصاف ملے گا اور عدل قائم ہوگا، غریبوں کو روزگار ملے گا، ہم نے 4 سالوں میں ملک کا رخ بدل دیا، اور وہ کام کرگئے ہم جو 20 سالوں سالوں میں نہ ہوا، ہم نے لوڈشیڈنگ کا ستیاناس کردیا، اب جو فیصلے کے بعد 5 ماہ گزرے ہیں، اس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دوش نہیں دیتا،فیصلے کے بعد 5 مہینے میں ترقی کا سفر اگر آہستہ ہوا توہ شاہد خاقان عباسی کا کوئی قصور نہیں، کوئی آپ پر الزام نہیں ٹھہراتا، یہ تو اس فیصلے سے پوچھو جس کی وجہ سے یہ انتشار ملک میں پھیل رہا ہے۔ ہفتہ کو کوٹ مومن میں جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ کوٹ مومن کے عوام نے ثابت کر دیا کہ کوٹ مومن نواز شریف ہے، یہ ساتھ کبھی نہیں چھوٹ سکتا آپ کا اور میرا، ایسا کوٹ مومن میں نے کبھی نہیں دیکھا، آپ نے ثابت کر دیا کہ کوٹ مومن نواز شریف اور نواز شریف کوٹ مومن کی جان ہے، یہ جلسہ نہیں یہ عوام کی عدالت کا فیصلہ ہے اور اس بات کا اعلان ہے کہ یہ فیصلہ پاکستان کی عوام کو قبول نہیں، عوام نواز شریف کو اہل کریں اور آپ نااہل کریں یہ قبول نہیں یہ سب لوگ اس کے خلاف ہیں اور عوام نے تمہارے فیصلے کو مسترد کر دیا

ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہاں کا مذاق ہے کہ آپ تنخواہ نہ لینے پر نااہلی کر دیں ، کیا یہ کوئی صحیح فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی عدالت کا فیصلہ پورے پاکستان میں جھومے گا اور اس لاڈلے کو کوئی جگہ نہیں ملے گی۔ نواز شریف نے کہا کہ اس سے پہلے کوئٹہ اور ایبٹ آباد کی عوام اور جی ٹی روڈ پر پاکستانی عوام بھی اعلان کر چکے ہیں اور کوٹ مومن نے تو اس فیصلے کے خلاف تاریخی اعلان کیا ہے لگتا ہے کہ سوگودھا کی ساری عوام

گھروں سے باہر آ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں عدل ہو گا ، غریبوں کو روزگار ملے گا، آج پورے ملک سے لوڈشیڈنگ ختم ہو رہی ہے، چار سالوں میں ہم نے وہ کام کررہے ہیں کو کسی نے نہیں کئے، لوگوں کو روزگار مل رہا ہے، اس فیصلے کے بعد جو پانچ ماہ گزرے ہیں میں شاہد خاقان عباسی کو دوش نہیں دیتا وہ بہت کام کررہے ہیں، ان پانچ ماہ میں ترقی کا سفر آراستہ ہوا لیکن اس کے ذمہ دار شاہد خاقان عباسی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج جو ہو

رہا ہے وزیراعظم سے اس فیصلے سے پوچھو، ملکی زرمبادلہ میں کمی آرہی ہے، اسٹاک ایکسچینج نیچے گر رہی ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ جب میرے خلاف فیصلہ آیا اس وقت ہی اسٹاک ایکسچینج میں مندی آ گئی، مہنگائی ہو گئی، میرے دور میں مہنگائی نہیں تھی اس سب کا ذمہ دار وہ فیصلہ ہے، ملک میں دہشت گردی سمیت جو کچھ ہو رہا ہے ملک کی رسوائی ہو رہی ہے، سازشی سر اٹھا رہے ہیں، کچھ سازشی کینیڈا سے آ کر بیٹھے ہیں، اس

سب کا اس فیصلے سے پوچھو۔ انہوں نے کہا کہ لاڈلے نے مانا ہے کہ میری بھی آف شور کمپنی موجود تھی، نیازی سروسز میری تھی، راشد خان کے ذریعے پیسہ بھیجاگیا وہ پیسہ کہاں سے آیا، انہوں نے کہا عمران خان تم سب سے بڑے کرپٹ آدمی ہو، سپریم کورٹ کا بینچ کا کہتا ہے کہ نہیں نیازی نہیں یہ کسی اور کی آف شور کمپنی ہے ،عمران یہ کوئی اور عمران ہے، اب بتائو کس کی بات مانوں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف کچھ نہیں

ملا کرپشن تو دور کی بات الزام اور ثبوت تک نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ برٹش انتظامیہ نے بھی کہہ دیا ہے کہ ہم سے کوئی سوال نہ پوچھوپہلے بتائو نواز شریف نے کرپشن کہاں کی، اس سوال کا جواب 5ججوں والے بینچ کو دینا پڑے گا، اسے ہم نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کرپٹ ہیں یا پھر بتائو کہ نواز شریف نے کہاں کرپشن کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ عوام کی خدمت کا صلہ دیا جا رہا ہے، نواز شریف کو کہ اس نے موٹرویز اور سڑکیں بنائیں،

اب وقت آیا تو یہ سڑکیں سرگودھا سے آگے تک جائیں گی، گیس بھی دیں گے، نواز شریف جو وعدہ کرتا ہے وہ ہمیشہ پورا کرتا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ آپ سب نے عدلیہ کی بحالی کیلئے نواز شریف کا ساتھ دیا تھا ، اب عدل کی بحالی کیلئے بھی میرا ساتھ دیں اگر میرے ساتھ چلیں گے تو آپ کی چوکھٹ پر انصاف لے کر آئوں گا، دادا کے کیس کا فیصلہ پوتے کے دور میں ہوتا ہے، یہ قبول نہیں اور نہ ہی انصاف کے دو پیمانے قبول ہیں

، 2018کا الیکشن پھر مسلم لیگ (ن) جیتے گی کوئی مطالبہ ہے تو آج ہی کر دو، نواز شریف پورا کرے گا، سب نوجوان میری فوج ہیں، یہ پاکستان میں انقلاب برپا کرے گی، نوجوان بتائیں کہ کوٹ مومن کیلئے کیا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کوٹ مومن کو یونیورسٹی دی جائے گی اور موٹروے بھی بنے گی، دل خوش کر دیا نوجوانوں نے آپ سب کو اللہ خوش رکھے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…