نئی دہلی(آن لائن)بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق بھارتی اخبار نے اعتراف کر لیا کہ کلبھوشن یادیو کو را کے ایجنٹ اور جاسوس کے طور پر پاکستان بھیجا گیا جہاں وہ کام کرتا رہا۔ کلبھوشن کو بطور جاسوس تعینات کرنے پر بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی را کے دو افسروں کو تحفظات تھے۔ را کے دو سربراہان کلبھوشن کے پاکستان میں بطور جاسوس کام کرنے کے خلاف تھے۔ان کے مطابق کلبھوشن پاکستان میں جاسوسی کرنے کی اہلیت
نہیں رکھتا، لیکن ایران اور پاکستان ڈیکس پر کام کرنے والے بھارتی افسران کلبھوشن کی تعیناتی میں معاون ثابت ہوئے۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا کہ کلبھوشن اپنی اناڑی حرکتوں کی وجہ سے پکڑا گیا ہے۔ را کے سربراہان نے موقف اختیار کیا کہ کلبھوشن کی تعیناتی میں بنیادی اصولوں کو نظر انداز کیا گیا۔ بھارتی اخبار میں یہ خبر شائع ہونے کے بعد شدید دبا ڈال کر یہ خبر ہٹوا دی گئی۔واضح رہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پاکستان کی حراست میں ہے۔ ۔