پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

آج کی سب سے بڑی خبر، عمران خان نے تیسری شادی کر لی،لڑکی کون ہے اور کہاں رہتی ہے،سینئر صحافی کے تہلکہ خیز انکشاف

datetime 6  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے تیسری شادی کر لی ،تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عمر چیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بارپھر خفیہ شادی کر لی ہے اور اس بار ان کی دلہن وہ خاتون ہے جن کے پاس وہ روحانی رہنمائی کے لئے جایاکرتے تھے۔عمر چیمہ کے مطابق  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے رواں سال کے آغاز پر یکم جنوری کی رات لاہور

میں شادی کی ، عمران خان کا نکاح پی ٹی آئی کورکمیٹی کے رکن مفتی سعید نے پڑھایا ، جب ان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے خبر کی تصدیق یا تردید سے انکار کردیا۔ واضح رہے کہ مفتی سعید تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن  بھی ہیں ، 8جنوری 2015ءکو ریحام خان سے شادی کے موقع پر ان کے نکاح خواں مفتی سعید ہی تھے۔انگریزی اخبار میں شائع خبر کے مطابق سینئر صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے نکاح کی تقریب ڈیفنس ہاﺅسنگ اتھارٹی کے سیکٹروائی میں دلہن کے قریبی دوست کے گھر میں منعقد ہوئی، یہ تحریک انصاف کے رہنماکے بھی قریبی دوست ہیں، دلہن خودبھی گلبرگ 3میں رہائش پذیر ہیں۔ خاتون نے اپنے سرکاری ملازم شوہرسے خلع کیلئے چند ماہ قبل درخواست دائرکی تھی ان کے سابقہ شوہر نے بھی علیحدگی کی تصدیق کردی ہے، ان کے مطابق یہ فیصلہ روحانی وجوہات کی بناءپر کیا گیا تاہم انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ ان کی سابقہ اہلیہ نے عمران خان سے شادی کرلی ہے۔ عمران خان کا اس خاتون سے چند برس قبل روحانی رہنمائی کیلئے رابطہ ہوا تھا جوبالآخرشادی کی صورت میں اختتام پذیرہوا، یہ عمران خان کی تیسری شادی ہے۔واضح رہے کہ عمران خان نے پہلی شادی 16 مئی 1995 کو جمائما خان سے کی جو 9 برس بعد 22 جون

2004 کو طلاق پر ختم ہوئی۔ ان کی دوسری شادی ٹی وی اینکر ریحام خان سے ہوئی جو بمشکل ہی 10 ماہ چل پائی۔جیسے ہی یہ خبر بریک ہوئی پورے پاکستان سمیت دنیا بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ،تاحال تحریک انصاف کے کسی رہنما کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آسکا ۔

اس خبر کا حوالہ

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…