ٹرمپ نے بھارت کو بھی جھٹکا دے دیا،ایسا کام کرنے کی تیاری کہ کسی نے سوچابھی نہ ہوگا،کھلبلی مچ گئی

5  جنوری‬‮  2018

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) نصف ملین سے زائد بھارتیوں کو امریکا سے واپس بھیجا جا سکتا ہے۔ اگر ایسا ہوا تو ان کے کیریئر کے ساتھ ساتھ ان کے خاندان بھی بری طرح متاثر ہوں گے،ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ایچ ون بی ویزوں میں توسیع نہ کرنے کی تجویز ۔خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب خود بھارت میں ملازمتوں کا بحران دکھائی دے رہا ہے۔ اگر ٹرمپ انتظامیہ کی ایچ ون بی ویزا میں توسیع نہ کرنے کی تجویز امریکی کانگریس

میں منظور ہوجاتی ہے توامریکا میں کام کرنے والے پانچ سے ساڑھے سات لاکھ کے قریب بھارتی ہنرمند افراد کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑے گا۔ ان میں بہت سے ایسے افراد بھی شامل ہیں جو امریکا میں گرین کارڈ کے منتظر ہیں۔ایچ ون بی ویزا تین سال کے لیے جاری کیا جاتا ہے اور اس میں مزید تین سال کے لیے ایک مرتبہ توسیع کی گنجائش ہوتی ہے۔ امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی محکمہ نے ایسے ضابطے بنانے کی تجویز پیش کی ہے، جن کی رو سے غیر ملکی ملازمین کے گرین کارڈ کی درخواستیں زیر التوا رہنے کے دوران ان کے ایچ ون بی ویزے کی توسیع کو روکا جاسکے گا۔ ایچ ون بی ویزے کی مدت میں توسیع نہ کرنے کی تجویز بنیادی طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’بائے امریکن، ہائر امریکن‘ مہم کا حصہ ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے 2016ء4 میں اپنی انتخابی مہم کے دوران اس کا وعدہ کیا تھا۔ اس کا مقصد امریکی شہریوں کی ملازمت کو محفوظ رکھنا اور ان کے لیے ملازمت کے مزید مواقع پیدا کرنا ہے۔دو ماہ قبل بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے امریکا سے کہا تھا کہ وہ ایچ ون بی ویزے کے سلسلے میں ایسا کوئی اقدام نہ اٹھائیایچ ون بی ویزا ایک نان ایگریمنٹ ویزا ہے، جو امریکی کمپنیوں کو غیر ملکی ملازمین کو ملازمت پر رکھنے کی اجازت دیتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق امریکا ہر سال پچاسی ہزار ایچ ون بی ویزے جاری کرتا ہے، ان میں سے تقریباً ساٹھ ہزار ویزے بھارتی پروفیشنلز حاصل کرتے ہیں۔

ایسے ویزے حاصل کرنے والوں کی سب سے زیادہ حصہ داری انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کمپنیوں میں ہوتی ہے۔ایچ ون بی ویزے کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کی تجویز منظور ہو جانے سے پیدا ہونے والی صورت حال کے نتیجے میں بھارت، امریکا تعلقات میں تلخی آ سکتی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ دو ماہ قبل بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے امریکا سے کہا تھا کہ وہ ایچ ون بی ویزے کے سلسلے میں ایسا کوئی اقدام نہ اٹھائے، جس سے امریکا میں کام کرنے والے بھارتی پروفیشنلز کے مفادات کو نقصان پہنچے۔ بھارت اس نئی پیش رفت پر قریبی نگاہ رکھے ہوئے ہے۔

بھارت میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور بی پی او سے وابستہ کمپنیوں کی نمائندہ انجمن نیشنل ایسوسی ایشن آف سافٹ ویئر اینڈ سروسز کمپنیز (نیسکوم) کے چیئرمین آر چندر شیکھر کا کہنا ہے کہ اس طرح کا کوئی بھی اقدام بھارت کے ساتھ ساتھ امریکا کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہوگا۔ چندر شیکھر کا کہنا تھا، ’’ایک اندازے کے مطابق اس طرح کے کسی بھی اقدام سے ایچ ون بی ویزا رکھنے والے ایک ملین سے زیادہ افراد کو امریکا چھوڑنا پڑے گا۔ ان میں سے بہت سے ایسے بھارتی ہیں جو گرین کارڈ کے منتظر ہیں۔ یہ معاملہ صرف بھارتی آئی ٹی انڈسٹری کا نہیں ہے بلکہ ان تمام بھارتیوں کا ہے، جو ایچ ون بی ویزا استعمال کرتے ہیں اور چونکہ امریکا کو ہنرمند اور پروفیشنلز افراد کی قلت کا سامنا ہے، اس لیے اس طرح کا کوئی بھی پریشان کن اقدام بھارت اور امریکا دونوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔‘‘

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…