منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

امریکہ 25ارب کیلئے ہمیں ذلیل کر رہا ہے ،اسحاق ڈار کے بیٹے کے 2ٹاور ہی 25ارب کے ہیں،عمران خان

datetime 5  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ پاکستان مخالف بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا 25 ارب روپے کے لیے ذلیل کر رہا ہے، جبکہ اسحاق ڈار کے بیٹے کے دو ٹاور ہی 25 ارب روپے کے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی دھمکی کے حوالے سے عمران خان کا کہنا ہے کہا امریکا اپنی 16 سالہ

ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے، جبکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ‘امریکا ہمیں 25 ارب روپے کے نام پر ذلیل کر رہا ہے، جبکہ اسحاق ڈار کے بیٹے کے دو ٹاور ہی 25 ارب روپے کے ہیں’، ساتھ ہی انہوں نے سابق وزیراعظم کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ ‘نواز شریف کے 300 ارب روپے ملک سے باہر پڑے ہیں، جو وہ چوری کرکے لے گئے تھے۔عمران خان نے امریکا کے موجودہ رویے کا ذمہ دار اپنے ملک کے طبقہ اشرافیہ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘ہمیں انڈین لابی کی ضرورت نہیں، ہمارے اپنے لیڈر ملک کو بدنام کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور اس ملک کے ادارے مافیا کے ہاتھوں مفلوج ہیں’۔پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو افغانستان میں مکمل امن چاہتا ہے اور افغانستان کا امن پاکستان کے مفاد میں ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو سب سے بڑا ‘ڈرامے باز’ قرار دیتے ہوئے عمران خان نے دعویٰ کیا کہ وہ امریکیوں کو خوش کرنے کے لیے ہر روز نیا ہیٹ پہنتے ہیں۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا، ‘پاکستان میں سب لوگ شلوار قمیض پہنتے ہیں، لیکن شہباز شریف نے اپنے سارے سوٹ نکالے ہوئے ہیں اور اسی لیے ہر روز نئے نئے ہیٹ (ٹوپی) پہنتے ہیں تاکہ امریکیوں کو یہ بتا سکیں

کہ میں بھی ان ہی کی طرح ہوں’۔عمران خان نے شریف برادران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ، ‘یہ دونوں بھائی دو دو مرتبہ بالترتیب وزیراعظم اور وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں اور انہوں نے امریکیوں سے مطالبہ کیا کہ انہیں تیسری مرتبہ بھی باری دلوا دی جائے۔عمران خان نے دعویٰ کیا کہ ‘شہباز شریف نے گزشتہ دور میں امریکا سے حکومت بحال کروانے کی درخواست کی تھی۔پی ٹی آئی چیئرمین نے الزام عائد کیا کہ ‘شہباز شریف اور وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نےانتہا پسندگروپوں کو پالا ہوا ہے’۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…