اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت کیلئے درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔ سپریم کورٹ میں سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت کیلئے درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں اور چیف جسٹس ثاقب نثار نے درخواستوں پر سماعت کے لئے بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بینچ 10 جنوری بدھ کے
روز 16 درخواستوں کی سماعت کریگا تاہم چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالت عظمی کا تین رکنی بینچ اشریف خاندان کی شوگر ملوں کی اپیلوں کی سماعت بھی 10 جنوری کو ہی کرے گا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ 2012 میں فیصلہ دے چکی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت فراہم کی جائے ان سولہ درخواستوں میں عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد کے حوالے سے بھی درخواستیں دائر کی گئیں۔