اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شریف برادران کی سعودی حکام سے ڈیل ہوگئی:سینئر صحافی کا انکشاف ۔نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی آفتاب اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ شریف برادران سے دورہ سعودی عرب میں کہا گیا ہے کہ آپ نے 3 ارب ریال کی منی لانڈرنگ کی ہے، وہ تین ارب ریال ہمیں واپس کریں۔جس پر انہوں نے سعودی حکام سے کہا کہ ہم3 ارب ریال واپس کر دیتے ہیں لیکن اس میں ہمارا نام نہ آئے، کچھ لوگوں کا
یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے 3 ارب ریال واپس کر دئیے ہیں، یہی وجہ ہے کہ یہ معاملہ باہر نہیں آیا کیونکہ سعودی اپنے وعدے کے پکے ہیں۔آفتاب اقبال کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کے سعودی سفیر سے اہم تعلقات ہیں، سعودی سفیر نے شہباز شریف کے لیے شاہی خاندان سے ملاقات کا وقت مانگا ، سعودی حکام نے ان سے کہا کہ شریف بردران نے منی لانڈرنگ کی ہے ۔ جس پر شہباز شریف نے کہا کہ منی لانڈرنگ شریف برادران نے نہیں بلکہ شریف اینڈ سنز نے کی ہے۔ کیونکہ سعودی عرب میں موجود نواز شریف کے صاحبزادے کے وہاں بہت سے کاروباری تعلقات ہیں،شہباز شریف کو لینے جہاز آیا لیکن نواز شریف کو لینے رکشہ تک نہیں آیا ۔ یہ ان کے لیے ایک پیغام تھا۔ پروگرام کے دوران آفتاب اقبال نے دعویٰ کیا کہ جب سابق نااہل وزیر اعظم نواز شریف سعودی حکام سے ملاقات کر کے باہر نکلے تو ان سے قدم تک نہیں اٹھایا جا رہا تھا۔واضح رہے کہ شریف برادران حال ہی میں سعودی عرب کا دورہ کرکے آئیں ہیں اس حوالے سے پورے ملک میں چیہ میگوئیاں جاری ہیں جس کی شریف فیملی کی طرف سے تردید کی جارہی ہے۔