پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

سابق ائیر چیف انتقال کر گئے

datetime 5  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی) پاک فضائیہ کے پہلے مقامی سربراہ سابق ایئرچیف مارشل اصغر خان 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔فضائیہ کے تاریخ دان، سیاستدان، سماجی رہنما اور تھری اسٹار جنرل ریٹائرڈ اصغر خان راولپنڈی میں انتقال کرگئے، اصغر خان کو پاک فضائیہ کے پہلے مقامی سربراہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔اصغر خان 17 جنوری 1921 کو مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہوئے، ان کے والد بریگیڈئیر رحمت اللہ خان کا تعلق شمالی وزیرستان

کی وادی تیرہ سے تھا جو برطانوی فوج کیلئے کشمیر میں ذمہ داریاں ادا کرتے رہے۔قیام پاکستان کے بعد اصغر خان خاندان سمیت ایبٹ آباد منتقل ہوئے جہاں انہوں نے مستقل سکونت اختیار کی اور ان کے چھوٹے بھائی کے علاوہ تمام بھائیوں نے پاکستان آرمڈ فورسز میں خدمات انجام دیں۔اصغر خان نے 1939 میں انڈین آرمی میں سیکنڈ لیفٹیننٹ کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی اور 1940 میں وہ انڈین ایئر فورس میں شامل ہوئے، انہوں نے 45۔1944 میں برما مہم میں کمانڈ کی۔قیام پاکستان کے بعد 1947 میں ہی اصغر خان پاکستان ایئر فورس کے پہلے کمانڈنٹ بنے اور 1950 میں انہیں پاک فضائیہ کے پہلے ایئرآپریشن کے ڈائریکٹر جنرل ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہوا۔1957 میں اصغر خان پاک فضائیہ کے پہلے مقامی کمانڈر ان چیف بنے اور 1965 میں انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔ صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایئر مارشل (ریٹائرڈ) اصغر خان کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصغر خان انتہائی ایماندار اور بہادر شخصیت تھے۔ انھوں نے کہا کہ اصغر خان نے قومی دفاع اور پاکستان ایئر فورس کے لیے قابل قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ ان کی یہ خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ صدر مملکت نے اصغر خان کے اہل خانہ سے

تعزیت کی اور ان کے بلندی درجات کے لیے دعا کی۔سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے اصغر خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور پاک فضائیہ کے لئے ان کی تاریخی خدمات کو سراہا۔ ترجمان پاک فوج نے ایک ٹوئٹ کی جس کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ اصغر خان ایک عظیم سپاہی تھے اور پاک فضائیہ کی مضبوط بنیاد رکھنے کے لئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے اصغر خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ سابق ایئر مارشل نے جانفشانی اور بہادری سے نوزائیدہ ایئرفورس کی قیادت کی۔سربراہ پاک فضائیہ نے مزید کہا کہ اصغرخان نے قائدانہ صلاحیتوں سے پاک فضائیہ کو جدید فضائی قوت بنانے میں اہم کردار ادا کیا، اصغر خان اعلیٰ کردار، غیرمعمولی پیشہ وارانہ صلاحیت اور غیر متزلزل عزم کے پیکر تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…