اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

اناللہ و انا الیہ راجعون، 20کروڑپاکستانیوں کا بہت بڑا نقصان، اہم شخصیت انتقال کر گئی،پورا ملک سوگوار

datetime 5  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی /لاہور ( این این آئی) معروف مصنف ، اداکار انور مقصور اور رائٹر فاطمہ ثریا بجیہ کی چھوٹی ہمشیرہ ماہرامورخانہ داری اورمعروف شیف زبیدہ طارق المعروف زبیدہ آپا کراچی میں انتقال کرگئیں، انہیں طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال لے جایا گیا تاہم حرکت قلب بند ہونے کے باعث وہ جانبرنہ ہوسکیں۔زبیدہ آپا کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ نماز جنازہ کراچی کے علاقہ ڈیفنس میں ادا کی گئی

جس میں شوبز سمیت دیگر شعبہ زندگی سے وابستہ نامور شخصیات نے شرکت کی۔علاوہ ازایں شوبزسے تعلق رکھنے والے اداکاروں نے زبیدہ آپا کے انتقال پراظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات اور لواحقین کے صبر جمیل کے لئے دعا کی۔اداکارہ بشریٰ انصاری ، فضیلہ قاضی ، ثناء ، افشاں قریشی ، عائشہ خان ، سنگیتا ، قاضی واجد ، طلعت حسین ، شکیل احمد ، منور سید ، اسلم شیخ ، عمر شریف ، افتخار عفی ، ہمایوں سعید ، فیصل قریشی ، جویریہ عباسی ، ندا یاسر ، جویریہ سعود ، سعدیہ امام ، ماورا حسین ، فہد مصطفی ، مائرہ خان ، مایا علی ، فخر عالم ، عدنان صدیقی ، شائستہ لودھی نے کہا کہ آپا زبیدہ انتہائی نفیس اور سلجھی ہوئی شخصیت تھیں جن کو گفتگو کرنے کے آداب ،گھریلو امور اور ٹوٹکوں پر عبور حاصل تھا ، انہوں نے اپنی پوری زندگی بڑی سلیقہ مندی سے بسر کی اور ٹی وی پر انکے امور گھریلو کے طریقوں پر عمل کرتے ہوئے لوگوں نے بہت کچھ ان سے سیکھا ، ان کی اچانک وفات سے ہمیں گہرہ دکھ اور صدمہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپ کی رحم دلی، حاضر دماغی اور سادگی ہمیشہ یاد آئے گی، خدا آپ کو مغفرت دے اور جنت میں اعلی مقام عطا کرے آمین۔

موضوعات:



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…