جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان نے امریکہ سے ٹکر لے لی،پاک فضائیہ ہائی الرٹ،تمام ایئر بیسزکو ہر وقت آپریشنل طور پر تیار رہنے کے احکامات جاری ،دھماکہ خیز اعلان

datetime 4  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی طرف سے کسی بھی قسم کی ممکنہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے پاک فضایہ کو بھی انتہائی الرٹ کر دیا گیا ہے تمام ایئر بیسز کو ہمہ وقت آپریشنل طور پر تیار رہنے کے احکامات بھی دے دیئے گئے ہیں اور پاک فضایہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے واضح کیا ہے کہ پاک فضائیہ اپنی علاقائی سالمیت اور ملکی خود مختاری کا ہر قیمت پرتحفظ کرے گی۔ ترجمان فضایہ کے

مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے ہیڈ کوارٹرز ائیر ڈیفنس کمانڈ کا دورہ کیا۔ پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ ملک کی تمام فضائی سرحدوں کا دفاع کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ ائیر چیف نے ائیر ڈیفنس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں ملک میں جاری ائیر ڈیفنس کے آپریشنز کا معائنہ کیا۔دورے کا مقصد ائیر ڈیفنس کمانڈ کی مختلف تنصیبات کی آپریشنل تیاریوں کا معائنہ اورجائزہ لینا تھا۔ ائیر چیف نے پاک فضائیہ کے کمبیٹ کریو سے ملاقات کے دوران ان کی وطن عزیز کی تمام فضائی سرحدوں کے دفاع کے مقدس فریضے کو احسن طریقے سے ہمہ وقت سرانجام دینے کے جذبے کو سراہا۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ مغربی سرحدوں سے کسی بھی قسم کی سرحدی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ا ور ایسی کسی بھی یک طرفہ کاروائی کا پاک فضایہ فوری جواب دے گی اور ایئر چیف کے دورہ کا مقصد بھی ایئر ڈیفنس کمانڈ کو مزید متحرک کرنا تھا تاکہ پاکستان کے فضائی دفاع کو مزید مستحکم اور محفوظ بنایا جا سکے۔ امریکہ کی طرف سے کسی بھی قسم کی ممکنہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے پاک فضایہ کو بھی انتہائی الرٹ کر دیا گیا ہے تمام ایئر بیسز کو ہمہ وقت آپریشنل طور پر تیار رہنے کے احکامات بھی دے دیئے گئے ہیں اور پاک فضایہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے واضح کیا ہے کہ پاک فضائیہ اپنی علاقائی سالمیت اور ملکی خود مختاری کا ہر قیمت پرتحفظ کرے گی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…