جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

امداد بند کرنے کی باتیں کرنے والا امریکہ خود پاکستان کا مقروض نکلا، پاکستان کے کتنے ارب ڈالر دینے ہیں؟ تہلکہ خیز انکشاف

datetime 4  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان امریکہ کی ہر شرارت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے، تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط اور پاکستان کے تحفظ بارے کوئی خوف نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے وسائل سے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہے امریکہ جسے امداد کہہ رہا ہے

وہ دراصل امداد نہیں بلکہ سپورٹ کولیشن فنڈز ہیں، انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان کو سپورٹ کولیشن فنڈز کی مد میں 10 ارب ڈالرز دینے ہیں، خرم دستگیر نے کہا کہ امریکہ نے زیادہ امداد پرویز مشرف کے دور میں دی تھی، انہوں نے کہا کہ ڈکٹیٹروں نے جو کچھ کیا اس کا حساب جمہوری حکومتوں کو دینا پڑ رہا ہے، ایک طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے جبکہ دوسری جانب امریکی ایڈمنسٹریشن کا وہ حصہ بھی ہے جو سفارتی آداب کے انداز میں اپنے اہداف حاصل کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہش مند ہے اور افغان مہاجرین کی افغانستان باعزت واپسی چاہتے ہیں۔ خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان امریکہ سے برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتا ہے، اب پاکستان امریکہ کی جنگ اپنی سرزمین پر نہیں لڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہے، امریکہ کی کسی بھی غیر معمولی حرکت جس سے پاکستان کو نقصان ہو اس کا جواب دینے کے لیے پاکستان تیار ہے۔ وزیر دفاع خرم دستگیر نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ صورت حال کا حکومت جائزہ لے رہی ہے ہم نہایت تحمل سے اپنی حکمت عملی تیار کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم اب یہی چاہتے ہیں کہ امریکہ کے ساتھ مل کر معاملات کو آگے بڑھایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…