پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

سارا کاروبار سعودی حکومت کے حوالے، حسین نواز نے خاموشی سے بڑا فیصلہ کرلیا

datetime 4  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نوازکا بڑا فیصلہ ،شریف خاندان کا سعودی عرب میں موجود تمام کاروبار سعودی حکومت کے حوالے کرکے لندن چلے جائینگے۔اس بات کا انکشاف سینئر تجزیہ کار رانا عظیم نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران کیا۔ رانا عظیم کہتے ہیں کہ  نواز شریف نے سعودی عرب جا کر سعودی حکومت سے مدد مانگنے کی کوشش کی لیکن انہیں مدد دینے سے انکار کردیا گیا

جب ان کو مدد نہیں ملی تو انہوں نے راحیل شریف کا نام لے دیا کہ سبھی کچھ راحیل شریف کروا رہے ہیں ۔ نواز شریف سوچ رہے ہیں کہ میں اداروں میں اتنا پریشر ڈالوں کہ ادارے مجبو راً  مجھے کچھ نہ کچھ دیں اور وہ یہی کچھ کر رہے ہیں ۔سعودی عرب میں یہ بھی کہا گیا کہ اسحاق ڈار کو ادھر بلا لیا جائے اور اسے سعودی عرب میں رکھیں اور سعو دی عرب ان کی سپورٹ کرے جس پر شریف حاندان کو صاف انکار کر دیا گیااور انہیں کہا گیا کہ سعودی عرب کے اندر تو خود اتنی اینٹی کرپشن چل رہی ہے ہم انہیں کیسے رکھ سکتے ہیں ۔ سعودی عرب کے سفیر اس سلسلے میں چند روز میں شریف خاندان کو باور کروا دیں گے کہ اب آپ کے معاملات سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے ۔رانا عظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ حسین نواز جمہ کے روز شریف خاندان کا جتنا بھی کاروبار سعودی عرب میں ہے وہ سعودی حکومت کے حوالے کر کے لندن چلے جائیں گے ان کے پاس سعودی عرب کے صرف تین ہی گھر رہیں گے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…