اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی ہرزہ سرائی کے بعد امریکہ کو سخت جواب دینے کا وقت آگیا ہے امریکی الزامات پاکستانی قوم کی توہین کی سوچی سمجھی سازش ہے نئی امریکی پالیسی کے بعد پاکستان خود کو امریکا سے الگ کرے دہشت گردی کی اس جنگ میں70 ہزار قربانیوں سمیت پاکستانی معشیت کو100ڈالرز سے زائد کا نقصان ہوا ہے تفصیلات کے مطابق عمران خان نے اپنے ایک
پیغام میں ا مریکی الزامات کے بعد پیداہونے والی صورتحال پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان پر حالیہ الزامات اور ڈو مور کا مطالبہ ایک سوچی سمجھی سازش کی بنیاد پر ہورہے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ امریکہ کو سخت جواب دیا جائے نئی امریکی پالیسی کے بعد پاکستان کو چاہیے کہ خود کو امریکہ سے الگ الگ کرے کیونکہ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں ہماری فورسز اور معیشت کو بے پناہ نقصان اٹھانا پڑا اس جنگ کی وجہ سے پاکستان میں دہشت گردی بڑھی انہوں نے کہا کہ ہم امریکا سے الجھنا نہیں چاہتے تاہم افغانستان میں امریکی ناکامیوں کا بوجھ برداشت کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے ان حالات میں چین روس اور ایران کے ساتھ مل کر تعاون کی نئی راہیں تلاش کی جاسکتی ہیں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ دوسروں کی جنگ لڑنے کی مخالفت کی اور کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف امریکی جنگ لڑنے پر پاکستان کو نقصان ہوگا امریکہ کی افغان جنگ میں کھودنا سب بڑی غلطی تھی جس سے سبق ملاہے کہ مالی مفادات کی خاطر استعمال نہیں ہونا چاہیے پاکستان اور امریکہ کے درمیان ان خراب حالات میں پاکستانی قوم حکومت سے ملکی سلامتی کے تحفظ کی امید کرتی ہے ۔