ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

یہ قانون ختم ہو جائے توعمران خان پاکستان کے اگلے وزیر اعظم بن سکتے ہیں،ناقابل یقین دعویٰ

datetime 4  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ  ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ نگار عارف نظامی نے انکشاف کیا ہے کہ  عمران خان دہشتگردی کیسز سے ضمانت ملنے پر اگلے وزیراعظم ہو سکتے ہیں اور وہ اس وقت اس پوزیشن میں بھی ہیں کہ وہ وزیراعظم بن سکیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ آج اگر عمران خان  کہتے ہیں کہ

ایسے قانون جو دہشتگردوں کے لئے بنائے گئے تھے وہ سیاستدانوں کے لئے استعمال ہوتے ہیں ان کو ختم کریں گے ،عارف نظامی نے کہا کہ آئین 62اورآئین63کے تحت جو قانون بنائے گئے تھے وہ اس لئے بنائے گئے تھے  کیونکہ ضیاء الحق کے ذہن میں بات تھی کہ میں ایک کنٹرول جمہوریت لاؤں گا جس سیاست دان کو نکالنا ہو گا اس قانون کے تحت نکال دوں گا ۔جب آصف علی زرداری کی حکومت آئی تھی تو نواز شریف اپوزیشن لیڈر تھے اس قانون کو ختم کیا جانے لگا تو نواز شریف نے مخالفت کی ان کو نہیں پتہ تھا کہ یہ قانون ان کے خلاف بھی استعمال ہو سکتا ہے۔ نواز شریف  نے اس قانون کا آلہ اپنے پاس رکھنے کی کوشش کی تاکہ وہ اس قانون کو اپوزیشن ارکان کے لئے استعمال کر سکیں ۔واضح رہے ملک میں اس سال الیکشن ہونے ہیں جس  کیلئے سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…