جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

دہشت گردی کیخلاف جنگ،حکومت پاکستان نے مالی نقصان کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا ،کتنا نقصان ہوا؟ انتہائی افسوسناک انکشافات

datetime 3  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ا سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پاکستان نے گزشتہ 16 سالوں میں ملک کو دہشت گردی کے خلاف ہونے والے مالی نقصان کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا ہے جس کے مطابق اس جنگ میں پاکستان کو 10374 ارب روپے کا نقصان ہوا ۔وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حکام کو بتایا گیا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں گزشتہ 16 سالوں کے دوران 10374 ارب روپے کا مالی نقصان ہوا۔

حکومت کی جانب سے جمع کی گئی دستاویزات کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ کے باعث پاکستان کو ٹیکس وصولی کے نظام میں 5320 ارب روپے کا نقصان ہوا۔اسی طرح بیرونی سرمایہ کاری میں بھی 1995 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی جبکہ پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کو 928 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔دستاویزات کے مطابق نجکاری کی مد میں پاکستان کو 262 ارب روپے کا خسارہ اٹھانا پڑا جبکہ غیر یقینی صورت حال کے باعث 15 ارب روپے کا نقصان ہوا۔پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان سال 11۔2010 میں 2037 ارب روپے کا ہوا جبکہ 10۔2009 میں پاکستان کو 1136 ارب روپے کا نقصان ہوا اور اسی طرح 13۔2012 میں پاکستان کو 1964 ارب روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا۔خیال رہے کہ 2018 کے آغاز پر امریکی صدر نے اپنی پہلی ٹوئٹ میں ہی پاکستان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور اس کے اگلے ہی روز وائٹ ہاؤس نے پاکستان کو امداد کی فراہمی روکنے کا اعلان کیا تھا۔ حکومت پاکستان نے گزشتہ 16 سالوں میں ملک کو دہشت گردی کے خلاف ہونے والے مالی نقصان کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا ہے جس کے مطابق اس جنگ میں پاکستان کو 10374 ارب روپے کا نقصان ہوا ۔وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حکام کو بتایا گیا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں گزشتہ 16 سالوں کے دوران 10374 ارب روپے کا مالی نقصان ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…