پاکستان کو دھمکانے والی بیرونی قوتیں سمجھ لیں ،ایسی فوج کا چیف ہوں جو۔۔۔! آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انتباہ کردیا

3  جنوری‬‮  2018

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مادر وطن پر 3 بیٹے اور 2 بھتیجے قربان کرنے والے محمد علی خان کے گھر پہنچے اور انہیں اور ان کی اہلیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کو دھمکانے والی بیرونی قوتیں سمجھ لیں ،جس قوم کے پاس ایسے والدین اور بچے ہوں ان کا کوئی بال بیکا بھی نہیں کرسکتا ۔ان کا کہناتھاکہ وہ ایسی فوج کے

چیف ہیں جس کے جوان ہر وقت ملک پر جان قربان کرنے کو تیار رہتے ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ کوئی رقم ان بہادروں کی حب الوطنی اور قربانیوں کی قیمت نہیں چکا سکتی ،ان کی قربانیاں ہی ہمیں پرامن اور مستحکم پاکستان کی طرف لے جارہی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف شمالی وزیرستان کے دورے کے دوران کرک کے علاقے گڑھ خیل میں محمد علی خان کے گھر پہنچے ٗان کے 6 بچے پاک فوج کا حصہ رہے ٗ 3 نے مادر وطن کیلئے جام شہادت نوش کیا ۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کو شمالی وزیرستان ایجنسی کا دورہ کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے میران شاہ میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ میران شاہ نے سیکیورٹی صورتحال ، عارضی بے گھر افراد کی آبادکاری اور شمالی وزیرستان ایجنسی میں سماجی اقتصادی ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ پاک فوج کے سربراہ نے پاک افغان سرحد پر نئے تعمیر شدہ سرحدی قلعوں اور لگائی گئی باڑ کا بھی معائنہ کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرحد پر سیکیورٹی اقدامات کیلئے تیز رفتاری سے معیاری کام کی انجام دہی پر فوجیوں کو سراہا۔ کور کمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ بھی اس موقع پر آرمی چیف کے ہمراہ تھے ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کو دھمکانے والی بیرونی قوتیں سمجھ لیں ،جس قوم کے پاس ایسے والدین اور بچے ہوں ان کا کوئی بال بیکا بھی نہیں کرسکتا

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…