ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

2018ء پاکستان میں تبدیلیوں اور خوشیوں کا سال، نواز شریف کے زوال کی درست پیش گوئی کرنیوالے ماہر علم نجوم نے آئندہ انتخابات کے بعد منتخب ہونیوالے وزیراعظم کا نام بھی بتا دیا

datetime 3  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 2018ء کے آخر اور 2019ء سے پہلے اگست میں شادی کریں گے جبکہ اگست کے بعد عمران خان کا ستارہ اور بھی بہتر ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ یہ پیش گوئی معروف ماہر نجوم آغا بہشتی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کی، انہوں نے کہا کہ جنوری 2017 میں نوازشریف کے زوال کی پیش گوئی کی تھی

اور عمران خان کے بارے میں کہا تھا کہ 2017 میں وہ شادی نہیں کریں گے۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کی گئی اپنی پیش گوئی پر قائم ہوں،مزید کہا کہ 2018کے آخر اور 2019 سے پہلے اگست میں عمران خان شادی کریں گے جبکہ اگست کے بعد خان صاحب کا ستارہ اور بھی بہتر ہوتا دکھائی دے رہا ہے، ماہر علم نجوم نے کہا کہ میں تبدیلیاں دیکھ رہا ہوں اور وہ تبدیلیاں یہ نہیں ہیں کہ حکومت ختم ہوجائے گی بلکہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ ماہر علم نجوم آغا بہشتی کا سال نو 2018 کے حوالے سے کہنا تھا کہ 2018ء میں ہی انتخابات ہوتے دیکھ رہا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ جولائی یا اگست میں انتخابات ہوں گے اور تبدیلی آئے گی، انہوں نے کہا کہ 2018ء میں شہباز شریف اور مریم نواز کے درمیان کچھ گھریلو پریشانیاں، مسائل نظر آ رہے ہیں اس کے علاوہ انہوں نے میاں نواز شریف کے بارے میں کہا کہ وہ مجھے الیکشن لڑتے نظر نہیں آ رہے ہیں۔ ماہر علم نجوم نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال میں بھارت کے حوالے سے کچھ مسائل اورپریشانیاں ہیں، بھارت تخریب کاری کرنے کی کوشش کرے گا اور اس کے علاوہ بارڈر پر حالات کافی کشیدہ نظر آ رہے ہیں۔ 2018 تبدیلیوں، کامیابیوں اور خوشیوں کا سال ہے، انہوں نے کہا کہ ایران، روس، سعودی عرب، ترکی کے ساتھ پاکستان ترقی کرتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے۔ ماہر علم نجوم نے عمران خان کے بارے میں کہا کہ عمران خان شادی کے بعد وزیراعظم بنتے دکھائی دے رہے ہیں اور ان کی شادی 2018ء کے آخر اور 2019 سے پہلے ہو سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…