پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

عالمی منظر نامہ تبدیل،پاکستان نیوی نے سطح آب سے سطح آب پر مار کرنے والااینٹی شپ اور زمینی حملے کی صلاحیت کا حامل نیول کروزمیزائل چلادیا

datetime 3  جنوری‬‮  2018 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بحریہ میں حال ہی میں شامل کی جانے والی فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل ) پی این ایس ہمت نے شمالی بحیرۂ عرب میں لائیو ویپن فائرنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ پی این ایس ہمت نے اندرون ملک تیار کردہ حربہ نیول کروزمیزائل فائر کیا ‘ جو سطح آب سے سطح آب پر مار کرنے والااینٹی شپ اور زمینی حملے کی صلاحیت کا حامل میزائل ہے۔ میزائل نے اپنے ہدف کو پوری کامیابی سے نشانہ بنایا جو اس ویپن سسٹم کی

حربی صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر سے فائرنگ کے اس مظاہرے کو دیکھا۔ لائیو ویپن فائرنگ کا یہ کامیاب مظاہرہ نہ صرف پاک بحریہ کی فائر پاور کی قابل اعتماد اور بھرپور صلاحیت کا مظہر ہے بلکہ پاکستا ن کی دفاعی صنعت کی اندرون ملک ہائی ٹیک ہتھیار سازی کی معیار ی صلاحیت کا عکاس ہے اوراس شعبے میں خود انحصاری کے حصول کے لیے حکومتی عزم کی واضح دلیل ہے۔ اس موقع پر چیف آف دی نیو ل اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاکستان نیول فلیٹ یونٹس کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور ان تمام متعلقہ افراد کی کاوشوں کو سراہا جن کی بدولت اس اہم سنگ میل کا حصول ممکن ہوا۔ انہوں نے اندرون ملک دفاعی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور بیرونی ممالک پر انحصار کم سے کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ پاکستان کے بحری دفاع اور مفادات کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنائے گی۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے حربہ نیول ویپن سسٹم منصوبے کو کامیابی سے ہمکنار کرنے والے انجینئرز اور محققین کی بھی تعریف کی ۔ پی این ایس ہمت نے اندرون ملک تیار کردہ حربہ نیول کروزمیزائل فائر کیا ‘ جو سطح آب سے سطح آب پر مار کرنے والااینٹی شپ اور زمینی حملے کی صلاحیت کا حامل میزائل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…