پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسلام آباد میں ایک اوردھرنے کا اعلان کردیاگیا

datetime 3  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میں جماعت اسلامی کے فاٹا انضمام گرینڈ جرگے نے جنوری میں فاٹا انضمام کا اعلان نہ کرنے پر اسلام آباد میں انضمام تک دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔مشترکہ اعلامیے میں وفاقی حکومت سے فوری طورپرفاٹا کے انضمام کیلئے قانونی اقدامات اٹھانے اور فاٹا سے فوری ایف سی آر کے خاتمے کا مطالبہ کردیا۔پشاور پریس کلب میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام فاٹا انضمام گرینڈ جرگہ منعقد ہوا ،جرگے کے بعد

مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت فوری طورپرفاٹا کے انضمام کیلئے قانونی اقدامات اٹھائے،فوری طور پر فاٹا سے ایف سی آر کا خاتمہ کیاجائے،پشاورہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کا دائرکار فاٹا تک بڑھایاجائے جبکہ دو ہزار اٹھارہ انتخابات میں قبائل کو کے پی اسمبلی میں نمائندگی دی جائے،اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ عام انتخابات کے بعد فوری طورپرفاٹا میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں اور سرتاج عزیزکمیٹی کی سفارشات پرحکومت فوری عمل درآمد یقینی بنائے۔فاٹا کے انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے اربوں روپے پیکیج کا اعلان کیا جائے،مشترکہ اعلامیے میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ٹی ڈی پیز کی بحالی کے لئے کام کیا جائے اور فاٹا کو انضمام کے بعدسات فیصد حصہ دیاجائے جبکہ پچاس سال تک ٹیکس فری زون قراردیاجائے،جرگے میں حکومت سے فاٹا میں تعلیمی ایمرجنسی کے اعلان کا مطالبہ بھی کیا گیا مشترکہ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ جنوری میں فاٹا انضمام کا اعلان نہ کیا گیا تو اسلام آباد میں فاٹا انضمام تک دھرنا دیا جائے گا،جرگے میں جماعت اسلامی ،پیپلز پارٹی ،اے این پی ،فاٹا سیاسی اتحاد ،اولسی تحریک سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔ مشترکہ اعلامیے میں وفاقی حکومت سے فوری طورپرفاٹا کے انضمام کیلئے قانونی اقدامات اٹھانے اور فاٹا سے فوری ایف سی آر کے خاتمے کا مطالبہ کردیا۔پشاور پریس کلب میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام فاٹا انضمام گرینڈ جرگہ منعقد ہوا ،جرگے کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت فوری طورپرفاٹا کے انضمام کیلئے قانونی اقدامات اٹھائے

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…