منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

چار مقدمات میں ضمانت !کیا واقعی عمران خان کے ساتھ خصوصی رعایت کی جا رہی ہے؟بیس کروڑ لوگ مسلسل چھ ماہ سے امریکا سے بے عزتی کرا رہے ہیں،پاکستان امریکہ کو کھل کر جواب کیوں نہیں دیتا؟امریکا اور پاکستان کے تعلقات صرف ایک لفظ پر قائم ہیں اور وہ لفظ کیا ہے؟جاوید چودھری کاتجزیہ

datetime 2  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین وحضرات ۔۔ سوشل میڈیا پر فلسطین کی ایک سولہ سالہ لڑکی کی فوٹیج دو ہفتوں سے وائرل ہو رہی ہے‘ یہ لڑکی اپنے بھائی کے ساتھ جا رہی تھی‘ اسرائیلی فوجی نے ۔۔انہیں روکنے کی کوشش کی اور اس نے فوجی کے منہ پر تھپڑ بھی مار دیا اور (اسے) ٹھڈا بھی مارا‘ آج اسرائیل کی فوجی عدالت نے اس پر فرد جرم عائد کر دی‘ آپ یہ فوٹیج دیکھئے اور ایک سوال کا جواب دیجئے‘ ۔۔اس بچی کو کس نے اتنا حوصلہ دیا کہ یہ نہتی ہوتے ہوئے بھی رائفل بردار فوجی کو سرے عام تھپڑ اور ٹھڈا مار دے‘ ۔۔اس حوصلے کو ذہنی آزادی کہتے ہیں‘ ۔۔انسان جب ذہنی طور پر آزاد ہو جاتا ہے تو ۔

۔اسے اتنا حوصلہ ۔۔اتنی ہمت مل جاتی ہے کہ یہ غلامی میں رہ کر بھی فوجی کوسر عام تھپڑ مار دیتا ہے‘ یہ لڑکی کیونکہ اسرائیل سے کولیشن سپورٹ فنڈ نہیں لیتی ‘ یہ ۔۔امداد بھی وصول نہیں کرتی ‘ یہ دہشت گردی کی جنگ میں اسرائیل کی اتحادی بھی نہیں اور ۔۔اس نے اسرائیل سے این آر او بھی نہیں لینا چنانچہ اسرائیلی فوجی نے جب ۔۔اسے ڈو مور کہنے کی جسارت کی تو ۔۔اس لڑکی نے (اس) کے منہ پر تھپڑ مار دیا جبکہ ہم بیس کروڑ لوگ مسلسل چھ ماہ سے امریکا سے بے عزتی کرا رہے ہیں‘ صدر ٹرمپ کی کل کی سٹیٹ منٹ کوکافی وقت گزرچکاہے‘ چین نے ہماری حمایت میں سرکاری بیان جاری کر دیا لیکن ہم ابھی تک ٹرمپ کے جواب کیلئے مناسب الفاظ تلاش کر رہے ہیں‘ پاکستان نے ابھی تک امریکا کو (کھل) کر جواب نہیں دیا‘ کیوں؟ اس کیوں کا صرف ایک سطری جواب ہے آپ جب کسی ملک سے امداد لیتے ہیں تو پھر آپ ذہنی طور پر بے عزتی کیلئے تیار ہو جاتے ہیں اور ہم بے عزتی کیلئے تیار تھے چنانچہ ہم آج بھی احتیاط سے کام لے رہے ہیں‘ ہمیں آج یہ سمجھنا ہوگا امریکا اور پاکستان کے تعلقات صرف ایک لفظ پر قائم ہیں اور وہ لفظ ہے ۔۔امداد‘ امریکا ہم سے جب بھی ناراض ہوتا ہے یہ سب سے پہلے ہماری ۔۔امداد بند کرتا ہے اور ہم رو دھو کر یہ ۔۔امداد (دوبارہ) چالو کر لیتے ہیں اور ہم ۔۔اسے سفارت کاری کہتے ہیں‘ ہم اگر اس فلسطینی بچی کی طرح عزت کے ساتھ زندہ رہنا چاہتے ہیں تو پھر ہمیں امریکی ۔۔امداد کو لات مارنی ہو گی‘ ہمیں آج اعلان کرنا ہوگا ہم بھوکے مر جائیں گے ۔۔لیکن امریکا کے سامنے ہمارا ہاتھ نہیں پھیلے گا‘ یقین کیجئے ہمیں ۔۔اس کے بعد کسی ٹویٹ کے جواب کیلئے نیشنل سیکورٹی کمیٹی کا اجلاس نہیں بلانا پڑے گا۔ ہم آج کے موضوع کی طرف آتے ہیں۔
۔۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چار مقدمات میں عمران خان کی ضمانت لے لی ،کیا واقعی عمران خان کے ساتھ خصوصی رعایت کی جا رہی ہے‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…